منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

میاں صاحب قوم کو مزید دھوکا نہیں د ے سکتے،نندی پور پراجیکٹ چلا نہیں اربوں کے اشتہارات چل گئے ،،عمران خان

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میانوالی(نیوز ڈیسک)پاکستان تریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کسان مررہے ہیں ،حکومت نے 150ارب تین گنا مہنگی میٹرو پر خرچ کر دیئے اور ساتھ ساتھ کروڑوں روپے کے اشتہارات چلا دیئے جن پر دونوں بھائیوں کی شکلیں لگی ہوتی ہیں۔غریب قوم کے اربوں روپے اپنی تشہیر پر خرچ کر رہے ہیں، نندی پور پاورپراجیکٹ چلا نہیں لیکن اربوں کے اشتہار چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں آپ کو کسی بھی سرکاری کام پر عمران خان کی تصویر نظر نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کیونکہ عمران خان نے اللہ کو جواب دینا ہے اس لیئے قوم کا پیسہ خود پر نہیں لگاتا۔تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کی مہم کے سلسلے میں میانوالی کے علاقے موسیٰ خیل کا دورہ کیا جہاں عوام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ خرچے بڑھ گئے ہیں پیدوار کی قیمت نہیں ملتی ،محنت کش کسان تباہ ہو کر رہ گئے ہیں۔بجلی کے نرخ 24روپے فی یونٹ کی بلند شرح تک پہنچے ہوئے ہیں اس کے بر عکس ہندوستان میں ٹیوب ویل کے اوپر فی یونٹ بجلی کی قیمت 57پیسے ہے۔بھارتی حکومت اپنے کسانوں کا خیال رکھتی ہے ،بیج تیار کر کے دیتی ہے اور کیڑے مار ادویات سستے داموں دیتی ہے جس کی وجہ سے پاکستانی کسان کے مقابلے میں بھارتی کسان زیادہ خوشحال ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غربت بڑھ رہی ہے ،خوراک پوری نہیں ہوتی لیکن میاں صاحب کو کسانوں کی کوئی فکر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میانوالی کے لوگو ایک بار پھر میری لاج رکھنا اور بلے پر ہی مہر لگانا۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کو پیغام دینا ہے کہ اب قوم کو مزید دھوکا نہیں دے سکتے۔قبل ازیں میانوالی پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا ،عوام نے عمران خان زندہ باد اور گو نواز گو کا نعرہ لگائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…