پیرس(آن لائن)فرانس میں ہونے والی دہشت گردی کے اثرات پاکستان پر پڑنے لگے ۔فرانس سفر کرنے والے افراد فرانس کے کارڈ کے بغیر سفر نہیں کر سکیں گے ۔تفصیل کے مطابق فرانس میں ہونے والی دہشت گردی کے اثرات اس سے قبل بھی پڑ چکے تھے جب چارلی ابدو میگزین کے مالک چارلی ابدو کو اپنے تیرہ ساتھیوں سمیت موت کے گھات اتار دیا گیا تھا ۔اس وقت فروری 2015میں فرنچ امیگریشن نے ایک سرکلر جاری کیا جس میں صرف پاکستانی پسنجرز جو اٹلی اور سپین کے کاغذات رکھتے تھے ۔ان کو فرانس واپسی کا سفر کرنے سے منع کر دیا گیا ۔جس کا نقصان پی آئی اے اور پاکستان کو ہوا ۔حالا نکہ پاکستانی قوم امن پسند عوام ہیں اس کے باوجود یہ ساری پریشانی بھی پاکستانیوں کو ہی دی جا رہی ہے ۔جبکہ یورپین قانون کے مطابق کسی بھی یورپی ملک میں صرف ٹکٹ پر سفر کر سکتے ہیں ۔اس حوالے سے ایک سرکلر ایف آئی اے اسلام آباد کے پاس بھی موجود ہے جو اس پر عمل کرتے ہوئے کسی بھی پاکستانی کو جس کے پاس فرانس کے علاوہ کسی بھی یورپی ملک کا رزیڈینس کارڈ ہے سفر نہیں کر نے دیا جا رہا ۔جس سے لاکھوں روپے مالیت کی ٹکٹوں کا چونا تارکین وطن کو لگ رہا ہے ۔وزیر داخلہ چوہدری نثار علی اس کے ممکنہ حل کے لئے فرانس حکومت سے بات کر یں اور فرانس کے لئے دوسرے ممالک کے کاغذات رکھنے والوں کو سفر کی اجازت دی جائے ۔
فرانس’ دہشت گردی کے اثرات پاکستان پر پڑنے لگے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































