منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان اور چین کے تعلقات وقت کی کسوٹی پر پورے اترے ہیں، جنرل راحیل شریف

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

راولپنڈی (این این آئی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے چین کے اعلی سطح کے فوجی وفد نے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن جنرل فین چنگلانگ کی قیادت میں جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی، سنٹرل ملٹری کمیشن چین کے وائس چیئرمین کا یہ 11 سال کے وقفے کے بعد پہلا دورہ ہے۔ ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی اجلاس ہوا جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی ، خطے کے استحکام کیلئے اقدامات اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات ہر اچھے برے وقت میں قائم رہے ہیں جو باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ تعلقات وقت کی کسوٹی پر پورے اترے ہیں، جنرل فین چنگلانگ نے دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان بہترین فولادی بھائی، اچھے دوست اور سٹرٹیجک شراکت دار ہیں، چین انسداد دہشت گردی کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہتا ہے اور مختلف شعبوں میں کئے گئے پاک فوج کے آپریشن قابل ستائش ہیں، انہوں نے کہا کہ چین ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ (ای ٹی آئی ایم) کیخلاف پاک فوج کی کوششوں کی قدر کرتا ہے ، جنرل فین چنگلانگ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند ہے ، پاکستان اور چین اس کو آگے بڑھانے اور مستقبل میں کامیاب بنانے کیلئے پرعزم ہیں، انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی کے حوالے سے پاک فوج کی کوششیں قابل تحسین ہیں، ہم پاکستان سے اقتصادی راہداری منصوبے کی مینجمنٹ اور سیکیورٹی یقینی بنانے کے حوالے سے انتہائی پرامید ہیں، جنرل فین چنگلانگ نے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی طرف سے پاک چین اقتصادی راہداری کے سلسلے میں کردار اور دونوں ممالک کے تعلقات کے استحکام کی کوششوں کو سراہا۔ قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے چینی مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا اس موقع پر جنرل فین چنگلانگ نے یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاکستان کے شہداءکو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔
مزید پڑھئیے:ریحام خان کے کمرے سے کیا نکلا ؟ ایک سینئر تجزیہ کار نے ہر راز سے پردا ہٹا دیا

دیکھئیے کس طرح عمر اکمل نے پورے پاکستان کو شرمندگی میں مبتلا کر دیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…