بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

این اے 122،ووٹوں کی منتقلی کاالزام مسترد،یہ نادرانہیں الیکشن کمیشن کاکام ہے ،وفاقی وزیرداخلہ

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر چودھری نثار علی خان نے این اے 122 میں ووٹرز کی دوسرے حلقوں میں منتقلی میں نادرا کو ملوث کرنے کے بارے میں تحریک انصاف کے الزام کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ نادرا کا کام نہیں‘ الیکشن کمشن کا کام ہے۔ نادرا حکم جاری کرنے والا ادارہ نہیں بلکہ عملدرآمد کرنے والا ادارہ ہے۔ نادرا پر ووٹرز کی منتقلی کا الزام سراسر بے بنیاد ہے۔ نادرا اور پاسپورٹ آفس میں کرپٹ مافیا کو ختم کرکے دم لوں گا۔ نادرا کرپٹ اور ٹائوٹ مافیا کے خاتمے کیلئے ایس ایم ایس سروس شروع کی ہے تاکہ لوگوں کوپاسپورٹ دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیںاور لوگ ایس ایم ایس سروس کے ذریعے اپنی شکایات جمع کروا سکیں۔ اسلام آباد می آج سے پاسپورٹ کی ہوم ڈلیوری شروع کی جا رہی ہے۔ ہوم ڈلیوری آج شروع کی جائیگی جبکہ آئندہ چار ماہ میں یہ سروس ملک بھر میں شروع کر دی جائیگی۔ وہ نادرا ہیڈکوارٹز میں پاسپورٹ ہوم ڈلیوری سروس کے افتتاح کے بعد صحافیوں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نادرا نے غیرملکیوں کو شناختی کارڈ کے علاوہ غیرقانونی نوکریاں بھی دیں۔ نادرا اور پاسپورٹ دفاتر میں کرپٹ اور ٹائوٹ مافیا کو ختم کے دم لیں گے۔ سرکاری دفاتر میں حرام خوری بند ہونے سے کرپٹ مافیا پریشان ہے۔ مارچ تک پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے اجراء کا نظام مکمل آن لائن ہوجائیگا۔ ویزا ‘ فیملی رجسٹریشن کے حصول کو آن لائن کرنے کیلئے کام جاری ہے۔ یوٹیلٹی بلز اور پینشن کی ادائیگی بھی موبائل بنکنگ کے ذریعے کی جائے گی۔ نیشنل بنک کی تمام شاخوں پر پاسپورٹ کی فیس جمع کروانے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے اور اگلے مرحلے میں پاسپورٹ کی فیس موبائل بنکنگ کے ذریعے جمع ہو سکے گی۔ کچھ لوگ اپنے ذاتی مقاصد کیلئے نادرا جیسے قومی ادارے کو بدنام کر رہے ہیں۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ پاسپورٹ کی ہوم ڈلیوری کیلئے اسلام آباد کے لوگوں کو 200 روپے اضافی فیس جمع کروانی ہوگی۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں یہ سروس (آج) سے شروع ہو جائیگی جبکہ آئندہ 4 ماہ میں یہ سروس ملک بھر میں شروع کر دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پاسپورٹ کی میعاد 5 سال سے بڑھا کر 10 سال کر دی ہے جبکہ اس کے ساتھ پاسپورٹ کی فیس بھی کم کر دی ہے۔ چودھری نثار علی نے کہا کہ میں اکثر وزیراعظم نوازشریف کو کہتا ہوں کہ ہم عوام کو فوری بجلی اور ملازمتیں تو نہیں دے سکتے مگر کم از کم ان کی مشکلات کو تو کم کر ہی سکتے ہیں نا۔ آن لائن رجسٹریشن کیلئے موبائل وینز دور دراز کے علاقوں میں بھیجیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام وزارت داخلہ میں بیٹھے حرام خوروں سے بچائیں گے۔ علاوہ ازیں حکومت نے پی ٹی آئی کے نادرا پر لگائے گئے الزامات کا جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی نے نادرا پر این اے 122 میں 21 ہزار غیرقانونی ووٹوں کی منتقلی کا الزام عائد کیا تھا۔ وزارت داخلہ اور نادرا حکام نے پی ٹی آئی کے الزامات کے جوابات کی فہرست تیار کر لی۔ وزیرداخلہ چودھری نثار نادرا ہیڈ کوارٹر میں پی ٹی آئی کے الزامات کے جواب دیں گے۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…