اسلام آباد(نیوزڈیسک) ان دنوں ریحام خان اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی علیحدگی کی بحث زوروں پر ہے دونوں میں علیحدگی کے کاغذات پر دستخط بھی ہوچکے ہیں .تاہم دونوں طرف سے بداعتمادی کا سلسلہ تھمنے میں نہیں آرہا عمران خان کی بہنوں کا خیال ہے کہ ان کے بھائی پر کالا جادو کیا گیا ہے ۔ایک قومی اخبارکے مطابق یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ممکنہ جادو کے اثرات کو زائل کرنے کیلئے عمران خان کو روزانہ دم کرکے پانی پلایا جارہا ہے کالا جادو یا سفلی عمل سے متعلق خدشات کااظہار پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اپنے ایک بااعتماد صحافی سے فون پر کیا ہے. بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ صحافی کے 1978سے عمران خان کے خاندان کے ساتھ ذاتی تعلقات ہیں۔