اسلا م آ با د(آن لائن) حکمراں ن لیگ کی وفاقی حکومت نے ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے عوامی روزگار پروگرام کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ حکمران لیگ کی اعلیٰ قیادت نے طویل مشاورت کے بعد کیا ہے۔”وزیراعظم عوامی روزگار پروگرام” لوگوں کو روزگار فراہم کے لیے سب سے بڑا پیکیج ہوگا۔جس سے کم و بیش 5 سے 7 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کے اہم ترین ذرائع نے بتایا کہ حکمران لیگ کی مرکزی قیادت نے وزیر اعظم کو تجویز دی تھی کہ کسان پیکیج، توانائی منصوبوں کے بعد اب عوام کے دیرینہ مسئلے روزگار کی فراہمی کے لیے کوئی بڑا پیکیج دیا جائے۔وزیراعظم نواز شریف نے اس تجویز پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے اور اس پیکیج کی تیاری کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی سربراہی میں جلد ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کی جائے گی جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ،چاروں صوبائی، گلگت بلتستان حکومتوں کے نمائندے اور دیگر اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔
وفاقی حکومت کا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی روزگار پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ہونڈا کی ایکسچینج سہولت، پرانی سی ڈی 70 دے کر نئی موٹر سائیکل حاصل کرنے کا موقع
-
نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
-
سنت یہ بھی ہے
-
بارشوں کا نیا اسپیل 27 اگست سے آنےکو تیار ، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
-
پمزہسپتال آتشزدگی واقعہ میں نومولود بچوں کی اموات کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟حامد میر نے نام لی...
-
کھانا بنانے کا تنازع، بیوی کے فرائنگ پین سے حملے میں شوہر جاں بحق
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
ملک بھر میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ
-
ملک بھر میں اسمارٹ میٹرز کی تنصیب ؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
حنا جاوید کے شوہر کا قتل کے الزام سے انکار، گھریلو ملازم نے اعتراف جرم کرلیا
-
اکشے کھنہ نے شادی نہ کرنے کی اصل وجہ بتا دی
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا



















































