جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

افتخار چوہدری نے اپنے دور میں بہت سے سیاسی فائدے اٹھائے ، پرویز الٰہی کا الزام

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) سابق نائب وزیراعظم اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپنے دور میں بہت سے سیاسی فائدے بھی اٹھائے ، اپنے دور حکومت میں چیف جسٹس افتخار چوہدری و راضی کرنے کیلئے ان کے بیٹے ارسلان افتخار کو ایف آئی اے میںنوکری دلوائی ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 2013ء کے انتخابات میںکمال کی دھاندلی ہوئی عمران خان کی اتنی مقبولیت تھی کہ لگ رہا تھا بہت سیٹیں جیتیں گے نواز لیگ والوں کو خود سمجھ نہیں آئی اتنے ووٹ کہاں سے ملے انہوں نے کہا کہ حکومت نے تیسرا بجٹ دیا ہے لیکن بجٹ میں کسانوں کیلئے کچھ نہیں دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوصرف کراچی میں دہشتگرد نظر آرہے ہیں پنجاب میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی ہوئی تو حکمران خود پھنس جائینگے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے حکومت سے الحاق سے سیاسی نقصان پہنچا پیپلز پارٹی کو سہارا دینے کیلئے حکومت میں شامل ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان ترقی نہ کرے کراچی آپریشن سے ثابت ہوگیا کہ کس کس کو بھارت سے فنڈنگ ہورہی ہے ۔ مسلم لیگ (ق) کے رہنما نے الزام عائد کیا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چہودری نے اپنے دور میں بہت سے سیاسی فائدے بھی اٹھائے ہم نے اپنے دور حکومت میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو راضی کرنے کیلئے ان کے بیٹے ارسلان افتخار کو ایف آئی اے میں نوکری دلائی سابق چیف جسٹس نے پرویز مشرف کی بلٹ پروف گاڑی بھی مانگی تھی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…