کراچی ( آن لائن) سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرز ا نے کہا ہے کہ بدین میں بڑے خون خرابہ ہونے کا خدشہ ہے ، پیپلز پارٹی نے بدین میں دھاندلی کا منصوبہ تیار کر لیا ہے اگر میرا کوئی حق مارے گا تو میں اس کو نہیں بخشوں گا۔میں نے اینٹی زرداری ووٹ جمع کیا ہے ،بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائیں جائیں۔وہ ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ذوالفقار مرزا نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بدین میں بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ تیار کر لیا ہے اور غنڈہ گردی کر کے مجھے اور میرے خاندان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں لیکن ہم ووٹ کا دفاع کرنا جانتے ہیں اور کریں گے اگر دونوں طرف سے کسی کا بھی نقصان ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی ، بدین میں بڑے خون خرابے کا خدشہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف منفی پروپگنڈہ کیا جا رہا ہے نثار کھوڑو نے میرے حوالے بیان اس وقت دیا جب وہ ہوش میں نہیں ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے حوالے سے میں نے جو باتیں کی آج وہ سچ ثابت ہو رہی ہیں ۔کراچی میں ذرداری نے ایک بزنس ڈیل کی تھی جس کی وجہ سے حالات خراب تھے۔ فوج ،رینجرز اور چوہدری نثار علی خان نے کراچی میں امن قائم کیا ہے ۔100 لوگوں کو قتل کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ اگر کوئی میرا حق چھینے گا تو میں اس کو نہیں بخشوں گا،میں نے کراچی میں بیٹھ کر ایم کیو ایم کے خلاف بات کی تھی بدین میں تو میرا گھر ہے وہاں بھی میں کسی سے نہیں ڈرتا ہوں۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کی اہلیہ اور بیٹا کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے کیونکہ وہ ہماری نشستیں ہیں ۔بھٹو میرے دل میں رہتا ہے اور میں نے اینٹی ذرداری ووٹ جمع کیا ہے ۔ہمارا انتخابی نشان بوتل ہے یہ عام بوتل نہیں بلکہ آب زم زم کی بوتل ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن آصف علی زرداری سے شروع ہوتی ہے اور وزیر اعلیٰ سندھ پر ختم ہوتی ہے ۔بدین میں بلدیاتی انتخابات کے امیدوار عیسی ملاح اور دیگر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے دھاندلی کو منصوبہ بنایا ہے اور خون خرابے کا خدشہ ہے اس لئے بلدیاتی انتخابات فوج اور رینجرز کی نگرانی میں کرائے جائیں۔
بدین میں بڑے خون خرابہ ہونے کا خدشہ ہے، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































