پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکیج کے اعلان پرالیکشن کمیشن نے اجلاس طلب کر لیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن )لودھراں میں وزیر اعظم کے اربوں روپے کے پیکیج کے اعلان پر الیکشن کمیشن نوٹس لیتے ہوئے پیرکو اہم اجلاس طلب کر لیا ہے،اجلاس میں وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکیج کے اعلان اور حلقہ این اے154 کے ضمنی الیکشن کا شیڈول کے ایک ساتھ جاری ہونے پر قانونی پہلوﺅں کا جائزہ لیا جائیگا،ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نواز شریف نے این اے 154 لودھراں کے دورہ کے موقع پر کسان پیکیج کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں لودھراں میں ترقیاتی سکیموں کیلئے ڈھائی ارب روپے کا اعلان کیا جس پر تحریک انصاف کے رہنما نے وزیر اعظم کے اس اعلان کو چیلنج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا جس میں مطالبہ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر نوٹس لیتے ہوئے ضمنی الیکشن سے قبل دھاندلی کو رکوائیں،ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن حکام نے وزیر اعظم کے اربوں روپے کے اعلان پر نوٹس لیتے ہوئے کل (پیر) کے روز اہم اجلاس میں طلب کر لیا ہے جس میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی درخواست پر کارروائی کیلئے غورو غوض کیا جائیگا،ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں حکام اس بات کا جائزہ لیں گے کہ آیا وزیر اعظم نے لودھراں میں ترقیاتی پیکیج کا اعلان ضمنی الیکشن کے شیڈول جاری ہونے سے پہلے کیا ہے یا بعد میں ۔اس حوالے سے قانونی پہلوﺅں کا جائزہ لیکر کارروائی کیلئے حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے154 لودھراں کے ضمنی الیکشن کیلئے شیڈول کااعلان گزشتہ روز جاری کیا تاہم اس سے پہلے وزیر اعظم نواز شریف لودھراں پہنچ کرحلقہ میں ڈھائی ارب روپے کے ترقیاتی سکیموں کا اعلان کر دیاجس پر تحریک انصاف کے رہنما نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا کہ ضمنی الیکشن سے قبل وزیر اعظم کا دورہ لودھراں دھاندلی ہے چیف الیکشن کمشنر حکام نوٹس لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…