پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

وزیر اعظم نے لودھراں کے لیے ڈھائی ارب روپے کے پیکج کا اعلان کردیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لودھراں(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے لودھراں کے لیے ڈھائی ارب روپے کے پیکج کا اعلان کردیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیر اعظم کے دورہ لودھراں کو چیلنج کردیا۔وزیر اعظم نواز شریف کسان پیکج کے تحت کسانوں میں چیکس تقسیم کے لیے لودھراں پہنچے، جہاں انہیں کسان پیکج کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پیکج کا پہلا حصہ کسانوں کو براہ راست مالی تعاون فراہم کرے گا، دوسرا حصہ پیداوری لاگت کو کم کرنے میں معاون ہوگا، جبکہ تیسرا حصہ کسانوں کو زرعی قرضے فراہم کرنے سے متعلق ہے۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کسان پیکج کے تحت کسان اپنی زمین کے لیے دگنی مالیت کا قرض حاصل کرسکیں گے، جبکہ زرعی اجناس، پھلوں، سبزیوں اور مچھلی کی تجارت میں انہیں 3 سال کے لیے انکم ٹیکس پر چھوٹ ہوگی۔بعد ازاں کسانوں میں چیک تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی، اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف اور وزیر خوراک سکندر بوسن بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں 341 ارب روپے کا پیکج کسی حکومت نینہیں دیا، کسان پیکج روکنے والے خود کو کسانوں کا ہمدرد کہتے ہیں لیکن عوام جانتے ہیں کسان پیکج پر عمل کس نے روکا۔انہوں نے کہا کہ خواہش تھی کہ کسان پیکج پر عمل درآمد ایک ہفتے میں شروع ہوجائے اور رکاوٹیں نہ آتیں تو اب تک کسان پیکج پر عمل مکمل ہوچکا ہوتا۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ انھیں عوام اور کسانوں سے دلی محبت ہے، پیکج دے کر کسانوں پر احسان نہیں کررہے، بلکہ رقم ادا کرکے کسانوں کو اْن کا حق دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیکج کے تحت کھاد کی قیمت فی بوری 500 روپے کم کی گئی، سولر ٹیوب ویل کی اسکیم منظور ہوچکی ہے جبکہ شمسی ٹیوب ویل کے لیے بھی قرضے دیئے جائیں گے۔اس موقع پر انہوں نے لودھراں کی ترقی کے لیے بھی ڈھائی ارب کے پیکج، 2 فلائی اوورز، زرعی یونیورسٹی اور کالج کا بھی اعلان کیا۔دریں اثنا تحریک انصاف نے وزیر اعظم کا دورہ چیلنج کر دیا،تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کے لودھراں کے دورے پر شکایت درج کروا دی۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا خان کو جہانگیر ترین کی جانب سے ارسال کیے گئے خط میں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دورہ لودھراں کے حوالے سے شکایت کی گئی۔جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ عدالت لودھراں میں ضمنی انتخاب کا حکم دے چکی ہے، ایسے میں وزیراعظم لودھراں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کررہے ہیں۔جہانگیر ترین کے مطابق وزیراعظم کا دورہ الیکشن سے پہلے دھاندلی کی کوشش ہے۔انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر دھاندلی کی اس کوشش کا نوٹس لیں۔

مزیدپڑھیئے :جیوکے معروف اینکرکاریحام خان کوسونے کے ہارکاتحفہ ،جوطلاق کی وجہ بنا
مزیدپڑھیئے :کرسٹینابیکرنے عمران خا ن کے لئے اسلام کیوں قبول کیا۔۔؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…