پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

کراچی : جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن مل کرلڑیں گی

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلیے جماعت اسلامی اور تحریک انصاف میں اتحاد ہوگیا،شہر کی 80 فیصد یونین کمیٹیز پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی ،حافظ نعیم اور علی زیدی میئرشپ کے امیدوار، جس جماعت کے چیئرمین زیادہ ہوئے، میئر اْسی کا ہوگا،معاہدہ طے پاگیا،کراچی میں بلدیاتی الیکشن کا معرکہ سر کرنے کیلئے جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے ہاتھ ملالیا، سلوگن ہے “آو بدلیں اپنا کراچی” اور شہر کی80 فیصد سے زائد یونین کمیٹیوں پر مشترکہ امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے گئے۔جہاں انتخابی نشان ترازو ہوگا یا بلا،میئر شپ کیلئے حافظ نعیم جماعت اسلامی ، جبکہ علی زیدی تحریک انصاف کے امیدوار ہیں ،میئر کیلیے جو جیتا وہی سکندر کا فارمولا طے پایا ہے۔جس پارٹی کے زیادہ چیئرمین منتخب ہوں گے کراچی کا میئر اسی کا ہوگا۔ حافظ نعیم اور علی زیدی جمعرات کو پریس کانفرنس میں اتحاد کا اعلان کریں گے۔سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے بعد جماعت اسلامی نے 116 چیئرمین اور 113 وائس چیئرمین کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے جبکہ تحریک انصاف نے بھی 89 چیئرمین اور 88 وائس چیئرمین کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤ ں کا کہنا ہے کہ اتحاد کا فیصلہ کراچی کے شہریوں کی خواہش پر کیاہے ،جبکہ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شہر کی دواہم سیاسی جماعتوں کا اتحادمتحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ٹف ٹائم دے سکتا ہے۔ کراچی میں بلدیاتی انتخابات تیسرے مرحلے میں 5 دسمبر کو ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…