پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

پاکستان دنیا کا مقروض ترین ملک بن گیا ہے،عمران خان

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)نیا خیبرپختونخوا،عمران خان نے تاریخی منصوبے کا اعلان کردیا…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے دبائو کے باعث بلدیاتی الیکشن کرائے گئے، حکومت پیسے پر کنٹرول کے لئے اختیار اپنے پاس رکھ لیتی ہے، پاکستان دنیا کا مقروض ترین ملک بن گیا ہے۔نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں آبادی کے حساب سے فنڈز نچلی سطح پر جائیں گے۔ پہلی بار گائوں کی سطح پر فنڈز دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں سات سال سے عمارت بن رہی ہے، سات ارب روپے لگ چکے ہیں۔ہماری حکومت نے جنوری2015میں ہسپتالوں کو خود مختار بنانے کا بل پاس کیا۔ ہسپتالوں میں مافیا بننے والے لوگوں کو ختم کریں گے، ان کے نام اخبار میں شائع کرائے جائیں گے۔ہسپتالوں کو حکومت کے کنٹرول سے باہر نکالیں گے اور بورڈ آف گورنرز کے تحت لایا جائے گا۔مافیا اسٹے آرڈر کے پیچھے چھپا ہوا ہے، ہم اس کو ختم کراکے معاملہ حل کریں گے ورنہ کہا جائے گا کہ پختونخوا حکومت ناکام ہوگئی ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے سرکاری ہسپتال پرائیویٹ ہسپتالوں کا مقابلہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…