جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

عابد شیر علی اور رانا ثناء اللہ کو وزارتوں سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

فیصل آباد(آن لائن)پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کی دھڑے بندیوں کا وزیراعظم نے سخت نوٹس لے لیا ہے، اپنے قریبی رفقاء سے صلاح مشورے ، وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو وزارتوں سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ ۔ آن لائن کو ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ چند ماہ سے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کے بڑھتے ہوئے جھگڑے کی وجہ سے وزیراعظم نے اپنی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کپٹن صفدر کو ذمہ داری سونپی تھی کہ ان دونوں کے درمیان معاملات کو حل کرانے کی کوشش کریں ۔ بعد ازاں کیپٹن صفدر کی ناکامی کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور قومی اسمبلی کے رکن حمزہ شہباز شریف نے میئر گروپ کے قائد سابق ایم این اے چوہدری شیر علی اور وزیر مملکت عابد شیر علی سے گزشتہ روز دو گھنٹے تک طویل ملاقات کرکے پارٹی معاملات کو سلجھانے کی کوشش کی اس کے باوجود دونوں دھڑے ضد میں رہے چنانچہ وزیراعظم نے اپنا اہم رفقاء سے مشورے کے بعدفیصلہ کیا ہے کہ فیصل آبادمیں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور وزیر مملکت پانی و بجلی اور ان کے والد کے درمیان اختلافات اس قدر بڑھ چکے ہیں ان دونوں کو بہت جلد وزارت سے علیحدہ کردیا جائے تاکہ فیصل آباد میں جو مسلم لیگ کا گڑھ ہے ٹھیک ہوسکیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…