اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کا مستقبل ہے جب کہ منصوبے کی جلد تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں کے مکمل ہونے کی تاریخوں کے بارے میں وزیراعظم کو بریفنگ دی جب کہ اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کا مستقبل ہے، اس منصوبے کی جلد تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک بھر میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور تجارتی سرگرمیاں بڑھانے اور غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہفتہ وار بنیادوں پر منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لیں گے جب کہ ذاتی طور پر جلد منصوبے کے مغربی روٹ کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کریں گا۔
پاک چین اقتصادی راہداری کی جلد تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان



















































