جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

شوہر کی بے وفائی کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کیلئے خاتون ٹرک کے پیچھے لٹک گئی، ویڈیو وائرل

datetime 14  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)چین میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جس نے لوگوں کو حیران کر دیا،

اگرچہ اس کا انجام واضح طور پر سامنے نہیں آ سکا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایک خاتون نے اپنے شوہر کی بے وفائی کا شبہ ہونے پر اسے رنگے ہاتھوں پکڑنے کے لیے خطرناک قدم اٹھایا اور اس کے چلتے ہوئے ٹرک کے پچھلے حصے سے لٹک گئی۔یہ واقعہ چین کے صوبہ سنکیانگ کے علاقے مارالبی شی میں پیش آیا، جہاں ٹریفک پولیس کو موٹر سائیکل سواروں کی اطلاع پر معلوم ہوا کہ ایک خاتون پک اپ گاڑی کے عقب میں لٹکی ہوئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون گاڑی کے پچھلے حصے کی سلاخوں کو مضبوطی سے تھامے ہوئے تھی۔ پولیس کے مطابق اسے اپنے شوہر پر کسی اور سے تعلق کا شبہ تھا، اسی وجہ سے وہ اس کے پیچھے لٹک کر اس کی نگرانی کرنا چاہتی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ خاتون خوش قسمت رہی کہ اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا، کیونکہ تیز رفتاری یا خراب سڑک کی صورت میں اس کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔پولیس نے غفلت برتنے پر شوہر کو 200 یوان (تقریباً 29 ڈالر) جرمانہ کیا اور اس کے ڈرائیونگ لائسنس سے 3 پوائنٹس بھی منہا کر دیے، کیونکہ اس نے گاڑی چلانے سے قبل مناسب چیکنگ نہیں کی تھی۔یہ واقعہ چینی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا، جبکہ حکام نے اسے مثال بناتے ہوئے کہا کہ گھریلو تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہیے، نہ کہ خطرناک اقدامات کے ذریعے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Daily Star (@dailystar)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…