جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

انوکھا واقعہ: گھر میں 4 لیٹر پیٹرول ذخیرہ کرنےپر شہری کو قید کی سزا‎

datetime 28  مارچ‬‮  2026 |

کولمبو (این این آئی)سری لنکا میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں گھر میں 4 لیٹر پیٹرول ذخیرہ کرنے پر شہری کو قید کی سزا ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے ضلع Kurunegala کے علاقے کوبیگانے کے رہائشی 48 سالہ شخص کو غیر قانونی طور پر 4 لیٹر پیٹرول رکھنے کے جرم میں 21 دن قید اور تقریبا 1,500 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ایندھن ذخیرہ کرنے پر پابندی کے دوران ملزم کو 4 لیٹر پیٹرول کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ شہری کے خلاف پیٹرولیم مصنوعات (ریگولیشن اینڈ کنٹرول آف سپلائیز)ایکٹ نمبر 34 آف 1979 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔شہری کے وکیل نے مقف اختیار کیا کہ پیٹرول فروخت کے لیے نہیں رکھا گیا تھا،صرف گھاس کاٹنے والی مشین میں استعمال کے لیے رکھا گیا تھا۔

وکیلِ صفائی نے مزید کہا کہ قانون کے تحت درست دستاویزات رکھنے والا رجسٹرڈ گاڑی مالک پیٹرول صارف کہلاتا ہے اور پیٹرول رکھنے کا مجاز ہے، جبکہ قانون میں قابلِ اجازت مقدار واضح نہیں کی گئی، جس سے اتنی قلیل مقدار پر مقدمہ قائم کرنے کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…