نئی د ہلی (این این آئی)بھارت میں 30 فٹ گہرے کنویں میں گرنے والے ہاتھی کو نکالنے کیلئے انوکھہ طریقہ اپنایا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات ریاست اڑیسہ کے جنگلات میں موجود 30 فٹ گہرے کنویں میں ایک نر ہاتھی گرگیا تھا، کیونجھر محکمہ جنگلات، فائربریگیڈ اور محکمہ پولیس کی ٹیم کو جب ہاتھی کے کنویں میں گرنے کی اطلاع ملی تو انہوں نے فوری ریسکیو آپریشن شروع کیا۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ ا نتظامیہ نے ہاتھی کو نکالنے کیلئے آرکی میڈیز کا اصول اپنایا۔آرکیمیڈیز کا اصول ایک یونانی سائنسدان کا تخلیق کردہ ہے جس کا مطلب جب کسی چیز کو ڈبویا جاتا ہے تو وہ چیز پانی کے اوپر تیرنے لگتی ہے۔
انتظامیہ نے یہ اصول اپنایا اور دو بڑے پائپ لگا کر گہرے کنویں کو بھرنا شروع کردیا جس سے ہاتھی تیرتا ہوا اوپر آگیا۔سوشل میڈیا پر ہاتھی کو ریسکیو کرنے کی ویڈیوز وائرل ہیں جن پر صارفین کی جانب سے بے زبان جانور کی مدد کرنے پر سراہا گیا۔



















































