بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

وہ اسمارٹ فون جسے لگ بھگ ایک ہفتے تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں

datetime 5  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)ذرا ایک ایسے اسمارٹ فون کا تصور کریں جسے بار بار چارج کرنے کی جھنجھٹ ہی نہ ہو اور جو تقریباً پورا ہفتہ ایک ہی چارج پر چلتا رہے۔یہ خیال اب حقیقت بن چکا ہے۔

جرمنی کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی پونکیٹ نے ایک نیا اسمارٹ فون ایم سی 03 متعارف کرایا ہے جو غیر معمولی بیٹری ٹائمنگ کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ عام اسمارٹ فونز جہاں ایک یا زیادہ سے زیادہ دو دن میں دوبارہ چارج مانگ لیتے ہیں، وہیں یہ فون ایک ہی چارج پر 6 سے 7 دن تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔کمپنی کے مطابق اس شاندار بیٹری بیک اپ کی بنیادی وجہ فون کا سافٹ ویئر ڈیزائن ہے۔ عام فونز میں متعدد ایپس پس منظر میں چلتی رہتی ہیں جو مسلسل ڈیٹا اور توانائی استعمال کرتی ہیں، جبکہ ایم سی 03 میں صارف کو مکمل اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ایپس کے ڈیٹا تک رسائی کو خود کنٹرول کرے۔ فون میں پہلے سے ہی ایپس کو انٹرنیٹ تک رسائی محدود رکھی گئی ہے، جس کے باعث بیک گراؤنڈ میں غیر ضروری ڈیٹا اور پاور کا استعمال نہیں ہو پاتا۔پونکیٹ کا کہنا ہے کہ شدید استعمال کی صورت میں بھی یہ فون 4 سے 5 دن تک چلتا ہے، جبکہ عام استعمال میں ایک ہفتے تک چارج کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس طویل بیٹری لائف کے لیے فون میں کوئی غیر معمولی بڑی بیٹری نہیں لگائی گئی، بلکہ اس کا بیٹری سائز دیگر اسمارٹ فونز جیسا ہی ہے۔

یہ ڈیوائس اوپن سورس اینڈرائیڈ پر مبنی AphyOS آپریٹنگ سسٹم پر کام کرتی ہے، جس میں صارف کی پرائیویسی کو خاص اہمیت دی گئی ہے۔ فون میں 120 ہرٹز کا جدید OLED ڈسپلے شامل ہے، جبکہ بیٹری کو آسانی سے نکال کر تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے۔ کیمرہ سیٹ اپ کی بات کی جائے تو اس کے پچھلے حصے پر تین کیمرے نصب ہیں۔کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ ایم سی 03 جلد یورپی مارکیٹ میں تقریباً 700 ڈالر کی قیمت پر دستیاب ہوگا۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…