جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

لاہور:ن لیگ اورپی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم،1 ہلاک،4 زخمی

datetime 26  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم کے نتیجے میں پی ٹی آئی کا ایک کارکن جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ واقعے کے خلاف تحریک انصاف کے کارکنوں نے تھانا یکی گیٹ کے سامنے احتجاج کیا۔اس موقع پر تحریک انصاف کیرہنماچودھری سرور اورعبدالعلیم خان بھی پہنچ گئے۔ تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمد نے کہا کہ واقعہ غنڈا گردی کی بدترین مثال ہے،ہم نے واقعے کیخلاف رپورٹ درج کرادی ہے۔پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزمان کے خلاف جلد ہی کارروائی کی جائے گی، فوری طور پر کارروائی نہ کی گئی تو حالات مخدوش ہوں گے۔شفقت محمود نے کہا کہ پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایف آئی آر میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی جائیں گی۔ہم سے وعدہ کیاگیاہے کہ رات کوہی گرفتاریاں کی جائیں گی۔آئندہ کیلائحہ عمل کا اعلان صبح کریں گے۔ادھر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے میں نوجوان کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور2گروپوں کے درمیان تصادم کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی اولاہور سے یکی گیٹ واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…