کراچی (نیوزڈیسک) ICBC بینک آف چائنا پاکستان کے سربراہ برانسن ژینگ ژیانگ اور مارکیٹنگ ہیڈ محمد شعیب نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ شعیب نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اسٹینڈنگ کمیٹی برائے بینکنگ اینڈ فنانس کے اجلاس میں ایک پریذنٹیشن دیتے ہوئے بتایا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ICBC بینک پاکستان کو چین کے ساتھ امپورٹ ایکسپورٹ بلز کی براہ راست چینی کرنسی ین (RMB) میں ادائیگی کی اجازت دے دی ہے۔ FPCCI کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے بینکنگ کے چیئرمین ڈاکٹر اختیار بیگ نے اسے پاکستانی تاجروں اور ایکسپورٹرز کیلئے ایک بہترین سہولت قرار دیا اور بتایا کہ امریکی ڈالر اور یورو کے ذریعے امپورٹ ایکسپورٹ بلوں کی ادائیگی کرنے میں تاجروں کو کرنسی ایکسچینج کا نقصان اٹھانا پڑتا تھا جبکہ براہ راست پاکستانی روپے اور چینی کرنسی میں تجارت کرنے سے کرنسی ایکسچینج نقصان نہیں ہوگا۔ ڈاکٹر بیگ نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ چند سالوں پر اگر نظر ڈالی جائے تو چینی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں زیادہ مستحکم ہے جو دونوں ممالک کے تاجروں کیلئے خوش آئند بات ہے۔ ICBC بینک نے پاکستان میں پاک چین اکنامک کوریڈور کے منصوبوں کی فنانسنگ کیلئے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ کمیٹی میں بینکوں کی ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنا اور ایف بی آر کا ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کیلئے دیئے گئے پروپوزل پر بحث کی گئی۔ فیڈریشن کے صدر میاں محمد ادریس، TDAP کے چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیر، فیڈریشن کے نائب صدور وسیم وہرہ، شاہنواز اشتیاق، عبدالسمیع خان، گلزار فیروز، آٹوپارٹس ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین ایس ایم نعیم اور پاکستان میں ICBC بینک آف چائنا کے نمائندوں نے شرکت کی۔
پاک چین تعلقات میں ایک اور اہم پیش رفت،امریکی ڈالر اور یوروسے جان چھڑالی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
گھر بیٹھے شناختی کارڈ پر تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کا طریقہ
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان



















































