جمعرات‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2026 

جنوری میں گیس کی قیمتیں بڑھادیں گے‘حکومت کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی

datetime 19  اکتوبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(آن لائن) حکومت کی جانب سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو یقینی دہانی کرائی گئی ہے کہ صارفین سے ایل این جی کی درآمد پر ماہانہ بنیادوں پر چارجز کی مد میں اور گیس کے حوالے سے خسارے کو پورا کرنے کے لیے جنوری 2016 سے صارفین کے لیے گیس کے ٹیرف میں اضافہ کردیا جائے گا۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے آئی ایم ایف کو دیئے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ 2 ہفتے قبل 506 ملین ڈالر کی ادائیگی کے لیے حکومت نے پہلے ہی پیشگی ایکشن لیتے ہوئے گیس کمپنیوں کے خسارے کو گیس کی قیمتیں بڑھا کر جزوی طور پر پورا کرلیا تھا۔وزیر خزانہ کے بیان کے مطابق گیس کمپنیوں کے بقیہ خسارے کو جنوری 2016 میں گیس کی قیمتیں بڑھا کر پورا کرلیا جائے گا۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت ایل این جی کی درآمد کی مد میں صارفین سے وصول کیے جانے والے چارجز کو بھی بلوں میں واضح کرنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت جولائی 2014 اور جنوری 2015 میں گیس کی قیمتیں بڑھانے کے پروگرام پر عمل نہیں کرسکی تھی تاہم ملک میں نئے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی اور صارفین کے بلا رکاوٹ گیس کے استعمال کے لیے حکومت اس بار اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہنائے گی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت رواں سال مئی میں قومی اسمبلی اور صدر مملکت سے منظور کیے گئے ’گیس انفرا اسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سیس ایکٹ‘ کے تحت اب تک 57 ارب روپے وصول کرچکی ہے اور اسے آگے بھی جاری رکھے گی۔ان کا کہنا تھا کہ صارفین اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کے لیے حکومت اب پیٹرولیم سیکٹر کی کارکردگی کی سہ ماہی رپورٹ شائع کر رہی ہے جبکہ سیکٹر کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) میں خالی پوزیشنز کو بھرنے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…