پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

اداروں ، افراد کا آئینی حدود سے تجاوز،دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی آمریت ہے،زرداری

datetime 18  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق صدر آصف زرداری نے سانحہ کارساز کے شہداسے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں اور افراد کا اپنی آئینی حدود سے تجاوز کرنا،دوسرے اداروں کے معاملات اوراختیارات میں دخل اندازی آمریت ہے۔ سانحہ کارساز کے 8 سال مکمل ہونے پر اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کسی کوبھی پارلیمان کی حیثیت میں کمی نہیں کرنے دے گی،آمریت کیخلاف پارلیمان ہماری ڈھال ہے ، اسے مستحکم اورمضبوط کرناہے۔آمریت مختلف اوقات میں مختلف صورتوں میں دوبارہ سراٹھاتی ہے،اداروں اور افراد کا اپنی آئینی حدود سے تجاوز کرنا آمریت ہے،دوسرے اداروں کے معاملات،اختیارات میں دخل اندازی بھی آمریت ہے۔ آمرانہ ذہنیت رکھنے والوں کو چور دروازہ استعمال کرنے سے روکنا ہوگا،ملک سے دہشتگردی اورڈکٹیٹرشپ کے خاتمے کیلئے کام کرتے رہینگے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ کارسازمیں جمہوریت کیلئے جان دینے والے شہداکوسلام پیش کرتے ہیں۔شہدانے پیپلزپارٹی کی جمہوریت ومساوات کے مشن کیلئے قربانی دی۔ پیپلزپارٹی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے عزم کیلئے جدوجہد کرتی رہے گی اور جمہوری قوتوں کی مکمل فتح تک جنگ جاری رکھی جائے گی۔ شہید ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر کے مشن پر کام کرتے رہیں گے،ہم شہدا کے مشن کو آگے بڑھاتے رہیں گے،18اکتوبر2007کوجمہوری قوتوں،انتہاپسندوں میں صف بندی واضح ہوگئی تھی۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…