پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی فوجی دستوں کی بھاری تعداد پاکستانی سرحد پر پہنچ گئی، براہموس میزائل سسٹم نصب کردیا

datetime 26  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)باوثوق ذرائع کے مطابق بھارتی افواج نے جنوبی پاکستان کی سرحد کے قریب، بالخصوص راجستھان کے علاقوں میں، فوجی دستے، ٹینک اور بھاری اسلحہ منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔عسکری حکام کا کہنا ہے کہ بھارت نے براہموس میزائل سسٹمز کی تنصیبات کو بھی دوبارہ ترتیب دیا ہے تاکہ اہم اسٹریٹجک مقامات کو نشانہ بنایا جا سکے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے، جس سے پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید شدت آ گئی ہے۔

عالمی اور علاقائی مبصرین ان عسکری حرکات کو تشویش کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی دفاعی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے اور سفارتی حلقے بھارت کی جارحانہ پالیسیوں کے محرکات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔مزید معلومات جلد فراہم کی جائیں گی۔دوسری جانب، بھارت نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق اٹاری اور واہگہ کے راستے بند کیے جا رہے ہیں جبکہ تمام پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں کے اندر بھارت چھوڑنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔بھارت نے پاکستانیوں کے ویزے بھی منسوخ کر دیے ہیں اور سارک ویزا استثنیٰ کے تحت پاکستانیوں کے بھارت آنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں، بھارت نے اسلام آباد میں اپنے تمام دفاعی اتاشیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت پہلے ہی 2019 میں پاکستان سے اپنے تعلقات کا درجہ کم کرتے ہوئے ہائی کمشنر کے بجائے قونصلر سطح تک محدود کر چکا تھا۔ اب سفارتی عملے کی تعداد بھی 55 سے کم کر کے 30 کر دی جائے گی۔اطلاعات کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن میں موجود بھارتی فوجی مشیروں کو ایک ہفتے کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ تمام فیصلے بھارتی وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…