منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے بری خبر آ گئی

datetime 17  فروری‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے شرائط کے باعث رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو بحالی کیلئے مراعات دینے کی مخالفت کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف کی کڑی شرائط آڑے آگئیں۔ ایف بی آر کی جانب سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو بحالی کیلئے مراعات دینے کی مخالفت کردی۔

جس پر مجوزہ مراعاتی پیکیج کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا ہے۔ایف بی آر نے تعمیراتی شعبے کو سبسڈی اورغیرظاہر شدہ آمدنی کیلئے ایمنسٹی دینے سے انکار کردیا، ایف بی آر کی مخالفت پر سیکٹر کیلئے مجوزہ ٹیکس مراعاتی پیکیج پر فیصلہ مؤخر کردیا گیا۔ہاؤسنگ سیکٹر کیلئے ٹاسک فورس کئی اقدامات کی سفارش کر چکی ہے، پہلی بار گھر خریدنے والوں کو 5 کروڑ تک ذریعہ آمدن ظاہر نہ کرنے کی سہولت کی تجویز تھی۔ سفارشات میں پراپرٹی ٹرانزیکشن ٹیکس میں کمی اور 3 فیصد ایف ای ڈی کا خاتمہ بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے مطابق ہر قسم کی ٹیکس ایمنسٹی یا چھوٹ دینے پر پابندی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…