انقرہ(نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ترکی کے صدر اور وزیراعظم سمیت اعلیٰ ترین قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کےلیے پاکستان ترکی کی مدد کو تیار ہے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ترکی کے تین روزہ سرکاری دورے کے دوسرے دن ترک صدر طیب اردگان سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ترک وزیر اعظم، وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ترک قیادت نے خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے ترک قیادت کو یقین دلایا کہ ترکی کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان ہر قسم کی مدد کرنے کو تیار ہے۔ ترک قیادت نے دوطرفہ دوستانہ تعلقات کو مضبوط تر کرنے کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ دفاعی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ترک صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پروٹیکٹیڈ صارفین کی سبسڈی ختم کرنے کی تجویز نا منظور
-
ملک بھر میں عیدالاضحی پر گیس فراہمی کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
جسپریت بمراہ نے ٹی 20 کی تاریخ کا ناپسندیدہ اور منفرد ریکارڈ بنا لیا
-
بھانجی سے زیادتی مقدمے میں نامزد ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
-
کیا تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات 15 جون سے ہوں گی؟ طلبا کے لئے نئی خبر آگئی
-
ثاقب چدھڑ نے مومنہ اقبال کو کیا کچھ دیا؟ ارشاد بھٹی کا بڑا دعویٰ
-
ماہانہ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیو آر کوڈ کے ذریعے سبسڈی کیسے حاصل کریں؟ طریقہ...
-
نجی ہسپتال سے 18 سالہ نرس کی لاش برآمد
-
پاکستان بھر سے اندرون اور بیرونِ ملک کی 83 پروازیں منسوخ، وجہ سامنے آگئی
-
اللہ سے خوش قسمتی مانگو
-
بھارت میں رواں ماہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں چوتھی بار اضافہ کردیاگیا
-
غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے کی خواہش، درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ
-
فریج کے بغیر قربانی کا گوشت محفوظ رکھنے کا زبردست طریقہ
-
امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ جنگ بندی معاہدے کی اہم تفصیلات سامنے آگئیں



















































