ملتان (این این آئی)سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں دوسرے روز کے اختتام پر پاکستان کو ویسٹ انڈیز کیخلاف 202رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 109رنز بنالئے ہیں، میچ کے اختتام پر کامران غلام 9 اور سعود شکیل 2 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے، اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 137 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی۔
ہفتے کو ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں میچ کے دوسرے روز بھی کھیل موسم کی خرابی کی وجہ سے آدھا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوامحمد رضوان اور سعود شکیل نے پاکستان کی جانب سے اننگ کا آغاز کیا دونوں نے سست روی اختیار کرتے ہوئے محتاط انداز میں بیٹنگ کو جاری رکھا187 کے مجموعہ پر سعود شکیل 84 کے انفرادی سکور پر آٹ ہوگئے،انہوں نے اپنی 176 گیندوں کا سامنا کیا اور اننگ میں 6 چوکے لگائے،کیون سنکلئر کی گیند پور املاچ کو کیچ دے بیٹھے پانچویں وکٹ کی شراکت داری میں 141 رنز بنیٹیم سکور میں 10 رنز کا اضافہ ہی ہوا تھا کہ سلمان علی آغا 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئیاور جومیل کی گیند پر بولڈ آٹ ہوگئے،نعمان علی کوئی کھاتہ کھولے بغیر رن آٹ ہوئے اسے ک بعد محمد رضوان بھی 71 رنز بنا کر آٹ ہوگئے، ان کی اننگ میں 9 چوکے شامل تھے جس کے لئے انہوں نے 133 گیندوں کا سہارا لیاپاکستان کی 3 وکٹیں 3 رنز کے اضافے کے دوران گر گئیں، پے در پے وکٹیں گرنے سے پاکستانی بیٹنگ لائن دبا آئی، تاہم ساجد خان اور خرم شہزاد نے پریشر شارٹس کھیلیں اور وکٹ کی چاروں جانب خوبصورت بانڈریز لگائیں خرم شہزاد 1 چوکا لگا کر 7 رنزبنا سکے اور جومیل کی گیند پر کپتان کریگ بریتھ کو کیچ دے بیٹھے،ساجد خان 18 رنز بنا کر شارٹ کھیلنے کے چکر میں بولڈ آٹ ہوگئے ان کی وکٹ جومیل کے حصے میں آئی، ابرار احمد بنا کوئی رن بنائے ناٹ آٹ رہییوں پوری پاکستانی ٹیم 69 ویں اوور میں 230 رنز بنا کر آٹ ہوگئی اوراس کو 93 کی برتری حاصل ہوئی ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز، جومیل ویکریکین نے 3-3 ، کیون سنکلئیر2، جبکہ گدا کیش موٹی نے 1 وکٹ حاصل کی ویسٹ انڈیز کی اننگز کااآغاز چھا نہ تھا ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگ شروع کی تو ساجد خان کا تباہ کن سپیل ویسٹ انڈیز پر قہر بن کر ٹوٹا، پوری ٹیم 26 ویں اوورز میں آٹ ہوگئی،چھ بیٹرز ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے، جیڈن سیلز 22 جومیل ویریکین 31 کے ساتھ نمایاں رہیکھانے کے وقفے کے بعد ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگ کا آغاز کیا تو ویسٹ انڈیز کے بیٹرز پاکستان کے ساجد خان کا سامنا نہ کرسکے، اور ابتدائی اوورز میں 4 وکٹیں گنوادی، ایک موقع پر ایسا لگتا تھا تھا ٹیم فالو آن کا شکار ہوجائے گی پانچویں وکٹ جسٹن گریوز کی گری جو نعمان علی کی بال کھیلتے ہوئے بولڈ آئوٹ ہوگئے۔
املاچ 6 رنز بنانے کے بعد نعمان علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آٹ ہوئے۔الیکس اتھنزے 7 سکور بنا کر نعمان علی کا شکار بنیکیون سنکئیر 11 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر سعود شکیل کے ہاتھوں کیچ آٹ ہوئیگدا کیش موٹی 19 سکور بنا کر نعمان علی کی گیند پر بولڈ آٹ ہوئے، جس میں 3 چوکے شامل تھیجیڈن سیلز کو ابرار احمد نے پویلین پہچایا وہ 22 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے، جبکہ جومیل ویریکن 31 پر ناٹ آٹ رہےآخری وکٹ کی شراکت داری میں 46 رنز بنے، جس اس اننگ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ تھی پاکستانی سپنرز کی عمدہ بالنگ کے نتیجے میں ویسٹ انڈیز 137 تک محدود ہوکر رہ گئی پاکستان کی طرف سے ساجد خان نے12 اوورز میں 65 رنز کے عوض 4 ، نعمان علی نے 11 اوورز میں 39 سکور دیکر 5 وکٹیں ابرار احمد نے اپنے دوسرے اوور مین 6 رن دیکر ایک وکٹ حاصل کی پاکسان نے اپنی دوسری اننگ کا آغاز کیا تو اوپنرز کی جانب سے 67 کا اوپننگ سٹینڈ ملا، محمد ہریرہ 29 رنز بنالر ویرکین کی بال ایل بی ڈبلیو آٹ ہوگئے، ان کی اننگ مین 3 چوکے شامل تھیدوسرے آٹ ہونے والے بلے باز بابر اعظم تھے جو کہ 5 رن کے مہمان ثابت ہوئے،اور ویریکین کی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آٹ ہوگئیتاہم اس دوران کپتان شان مسعود اور کامران غلام نے ملکر سکور کارڈ آگے بڑھایا ، تاہم وہ بڑی اننگ نہ کھیل سکے اور 52 کے انفرادی سکور پر رن آئوٹ ہوگئے جب دوسرے روز کا کھیل ختم ہواتوپاکستان کے تین وکٹوں کے نقصان پر 109 رنزتھے اس کی مجموعی برتری 202 رنز ہوچکی ہے ۔