پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

ریاست کشمیر بھارت میں ضم نہیں ہوئی، مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ کا تاریخی فیصلہ

datetime 13  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(آن لائن) جموں وکشمیر ہائیکورٹ نے اپنے ایک تاریخی فیصلے میں کہا ہے کہ دفعہ 370 دستور کا مستقل حصہ بن چکی ہے جس کو منسوخ کیا جاسکتاہے نہ کوئی ترمیم کی جاسکتی ہے، جموں وکشمیر ہائیکورٹ کے جسٹس حسنین مسعودی اورجسٹس راج کو توال پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے اپنا فیصلہ صادر کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ جموں وکشمیرکی آئین ساز اسمبلی نے 1957ء میں تحلیل ہونے سے قبل دفعہ 370 میں ترمیم یااسے منسوخ کرنے کی سفارش نہیں کی جسکی وجہ سے اس نے آئین میں ایک مستقل مقام حاصل کر لیا اور اس میں اب نہ کوئی ترمیم کی جاسکتی ہے اورنہ ہی منسوخ کیا جا سکتا ہے۔فیصلے میں کہاگیاکہ دیگر خود مختار ریاستوں نے بھارت کیساتھ دستاویز ی الحاق پر دستخط کئے تھے لیکن جموں و کشمیر ملک میں ضم نہیں ہوئی تھی بلکہ اس نے ہندوستان کیساتھ الحاق کے وقت اپنی محدود خودمختاری برقرار رکھی تھی۔واضح رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کو دفعہ 370 کے تحت حاصل خصوصی پوزیشن ہے،مقبوضہ جموں وکشمیرکے اس تاریخی فیصلے سے بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) اورراشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آرایس ایس)کے موقف کوزوردارجھٹکا لگاہے،دفعہ 35 اے کی آئینی حیثیت کوآرایس ایس سے وابستہ ایک تھنک ٹینک’جے کے اسٹڈی سینٹر‘نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیاہے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…