اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

زیر زمین کھربوں ٹن غیر روایتی ایندھن کی موجودگی کا انکشاف

datetime 1  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زمین کی زیلی سطح میں کھربوں ٹن ہائیڈروجن گیس موجود ہے جو انسان کی ایندھن کی ضرورت کو 200 برس تک پورا کرنے کے ساتھ ہمارا فاسل فیول پر سے انحصار ختم کر سکتی ہے۔امریکی ارضیاتی سروے کے محققین کے مطابق زیر زمین ذخائر اور چٹانوں میں 56 کھرب میٹرک ٹن ہائیڈروجن گیس موجود ہوسکتی ہے۔

جرنل سائنس میں رواں ماہ کے ابتدا میں شائع ہونے والی تحقیق میں یہ اعتراف کیا گیا کہ ہائیڈروجن کے ان ذخائر کے زیادہ تر حصوں تک رسائی ممکن نہیں ہوسکتی، لیکن ایک اندازے کے مطابق ان ذخائر سے صرف دو فی صد تک ہائیڈروجن کا حاصل کیا جانا تقریبا دو صدیوں تک انسانوں کے لیے کافی ہو سکتی ہے۔بڑے پیمانوں پر کی جانے والی تحقیق ہائیڈورجن کو ایک شفاف توانائی کے ذریعے کے طور پر پیش کر رہی ہیں جس کو گاڑیوں، صنعت اور بجلی کی پیداوار میں بطور فاسل فیول کے متبادل استعمال کیا جا سکتا ہے۔لگائے گئے ایک تخمینے کے مطابق مستقبل میں اس گیس کی طلب متعدد شعبوں میں مجموعی توانائی کی سپلائی کے ایک تہائی تک پہنچ جائے گی،جبکہ عالمی سطح ہر اس کی مانگ میں پانچ گنا تک اضافہ متوقع ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…