بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

ہمارے اور وفاقی حکومت کے درمیان کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوئے،شوکت یوسفزئی

datetime 12  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ ہمارے اور وفاقی حکومت کے درمیان کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوئے ۔ اگر حکومت نے مذاکرات میں پہل نہیں کی تو 14 دسمبر سے سول نافرمانی کی تحریک کے لئے تیار ہو جائیں ۔تحریک انصاف کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں 26 نومبر کے بعد پارٹی اور بھی مضبوط ہوئی۔ قرضوں پہ نظام نہیں چلتا ،حکومت مہنگائی کنٹرول نہیں کر سکتی، اور عوام کو کوئی ریلیف بھی نہیں ملا ۔ وفاقی وزراء غیر سنجیدہ بیانات سے گریز کریں ۔حکومت ہوش کے ناخن لے اور اپوزیشن سے مذاکرات کرے۔ ویڈیو پیغام میں شوکت یوسف زئی کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوئے ۔اگر حکومت نے مذاکرات میں پہل نہیں کی تو 14 دسمبر سے سول نافرمانی کی تحریک کے لیے تیار ہو جائیں ۔

تحریک انصاف کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں 26 نومبر کے بعد پارٹی اور بھی مضبوط ہوئی۔۔قرضوں پہ نظام نہیں چلتا ،حکومت مہنگائی کنٹرول نہیں کر سکتی، اور عوام کو کوئی ریلیف بھی نہیں ملا۔۔کمزور معیشت کو عدم سیاسی استحکام سے مضبوط نہیں کیا جا سکتا ۔حکومت ہوش کے ناخن لے اور اپوزیشن سے مذاکرات کرے ۔وفاقی وزراء غیر سنجیدہ بیانات سے گریز کریں ۔صوبائی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی فوج اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ۔وزیراعلی علی امین گنڈاپور کرم میں جنگ بندی اور معاملے کو مستقل حل کے لئے کام کر رہے ہیں ۔گورنر خیبر پختونخوا اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہے ہیں ۔گورنر ہاوس کو صوبائی حکومت کے خلاف سازشوں کا گڑھ نہ بنایا جائے ۔گورنر خیبر پختونخوا اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…