پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

کالا باغ ڈیم پر سندھ،کے پی کے، بلوچستان سے مشاورت شروع

datetime 12  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزارت پانی و بجلی نے کالاباغ ڈیم سمیت مختلف ڈیم بنانے سے متعلق اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے مشاورت شروع کر دی ہے۔صوبوں کی طرف سے کالاباغ ڈیم کی مخالفت کے بعد وزیراعظم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر مخالفت کرنیوالے صوبوں کو قائل کرنے کیلئے ان سے واٹر سیکیورٹی ایشو پر بات چیت اور مشاورت کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے، وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں اہم مشاورتی اجلاس15اکتوبر کو سندھ کے شہر حیدرآباد میں منعقد کیا جائیگا۔اجلاس میں ملک میں پانی کی بچت اور اس کے ضیاع کو روکنے سے متعلق غور کیا جائیگا اور اس حوالے سے ماہرین سے مشاورت کے بعد آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائیگی۔اجلاس کے بعد متفقہ طور پر منظور ہونیوالی سفارشات اور تجاویز سے متعلق رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائیگی۔ اجلاس میں آبپاشی، زراعت، ماحولیات، بہبود آبادی، پبلک ہیلتھ، انجینئرنگ کے صوبائی سیکریٹریز بھی شرکت کریں گے۔ذرائع نے قومی اخبار کو بتایا ہے کہ یہ اجلاس گزشتہ دو اجلاسوں کی کڑی ہے جو اس سے پہلے پانچ اکتوبر کو لاہور اور آٹھ اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد کیے گئے۔پندرہ اکتوبر کو ہونیوالے اجلاس میں واٹر سیکیورٹی ایشو پر زرعی اور انجینئرنگ یونیورسٹیوںکیساتھ مشاورت کی جائے گی جبکہ آبادی کی موجودہ صورتحال، پانی کے منصفانہ استعمال اور اس کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا جائیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں پانی کی قلت کے پیش نظر کالاباغ ڈیم، بھاشا ڈیم اور اکھوڑی سمیت دوسرے اہم آبی ذخائر کی تعمیر پر بھی زور دیا جائیگا۔تاہم اس اجلاس کے حوالے سے سندھ کے حکام نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واپڈا اس اجلاس کے ذریعے کالاباغ ڈیم بنانے کی راہ ہموار کر رہا ہے جس پر سندھ کی طرف سے بھرپور مخالفت کی جائے گی



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…