لاہور(نیوزڈیسک).این اے 122 کا تاج کون اپنے سر پر سجائے گا،ملک کے سب سے بڑے ضمنی انتخاب کا اکھاڑا کل لاہور میں سجے گا،تین لاکھ سے زائد ووٹرز امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ سنائیں گے، مسلم لیگ نون اور پاکستان تحریک انصاف کی صف بندیاں مکمل،کامیابی کے خواب کی تعبیر پانے کا انتظار شروع۔تخت لاہور پر کون بیٹھے گا اس کا فیصلہ کل ہوگا،ملک کے سب سے بڑے انتخابی معرکے کی تیاریاں مکمل ہوچکیں،اب کل این اے ایک سو بائیس کے 3 لاکھ 37 ہزار 762 ووٹرز اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔ گزشتہ رات ختم ہوئی انتخابی مہم کے بعد امیدوار آج آرام کریں گے اور کل کا پورا دن اپنی کامیابی کی امید میں گزاریں گے، اپنے اپنے ووٹرز کو پولنگ اسٹیشنز تک پہنچانے کے لیے گاڑیوں کے انتظامات بھی کرلیے گئے ہیں۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس کے ساتھ ساتھ فوج نے بھی حفاظتی انتظامات سنبھال لیے ہیں۔ لاہور کے ساتھ ساتھ اوکاڑہ کی نشست این اے 144 میں بھی پولنگ کرائی جائے گی،لیکن سیاسی پنڈتوں کی نظریں این 122 پر جمی ہیں جس کے تخت کا تاج اپنے سر پر سجانے اور دوسرے کو ناکام بنانے کے لیے مسلم لیگ نون اور تحریک انصاف نے صف بندی مکمل کرلی ہے۔
ضمنی ایکشن ن لیگ اورتحریک انصاف میں میدان آج سجے گا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
گھر بیٹھے شناختی کارڈ پر تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کا طریقہ
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا



















































