کوئٹہ ( نیوزڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ ناراض بلوچوں سے رابطے ضرور ہے تاہم فی الحال اس بات چیت کے بارے میں کہنا قبل از وقت ہے کہ وقت آنے پر بتایا جائے گا ڈاکٹر اللہ نذر کے ہلاک ہونے یا زندہ ہونے کے بارے میں صوبائی حکومت پہلے کہہ چکی ہے غیر مصدقہ اطلاع کے مطابق وہ ایک آپریشن میںمارا گیا ہے تاہم ابھی تک اس واقعے کے بعد اس کی کہی بھی موجودگی نظر نہیں آئی ہے فوج اور سیاست دان ایک فلیٹ فارم پر ہیں ان کے درمیان کوئی اختلافات نہیں 2013کے بعد بلوچستان میں حالات بہت بہتر ہوگئے ہیں اس کا سہراوزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے سر جاتاہے دشمن ابھی تک ختم نہیں ہوئے وہ چھپ گئے ہیں ہم انکے خلاف کارروائی کر رہے ہیں اور جب تک آخری دہشتگرد زندہ ہے اس کے خلاف کارروائی کیا جائے گی ۔انہوںنے یہ بات ہفتے کے روز کوئٹہ پر رونق اور خوبصورت وادی ہنہ اوڑک میں وزیر اعلیٰ ہاوس کے ریسٹ ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کہی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نیشنل پارٹی کے ترجمان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے پریس سیکرٹری جان محمد بلیدی آئی جی پولیس بلوچستان عملیش خان ، ہوم سیکرٹری کیپٹن ریٹائرڈ اکبر درانی ، نیشنل پارٹی کے سینیٹر میر محمد شئی بھی موجود تھے وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ میں صبح لورالائی میں تھا اور وہاںپر میںنے ایف سی کے زیر اہتمام ہونے والی پریڈ کا معائنہ کیا تھا اور میںنے یہ فیصلہ کیا تھا کہ اسلام آباد جانے سے قبل کوئٹہ میں صحافیوں سے بات چیت کرونگا کیوںکہ آپ لوگوں سے بہت عرصے سے ملاقات نہیںہوئی تھی ۔انہوںنے کہاکہ ایف سی کی ذمہ داری سرحدوںکی حفاظت کرنا جرائم پیشہ لوگوں کے خلاف کارروائی کرنا شامل ہے ایف سی نے بلوچستان میں امن وامان برقرار رکھنے میں اہم رول ادا کیا ہے انکی کوششیں قابل تعریف ہے ۔انہوںنے کہاکہ ایف سی نے ہمیشہ شرپسندوںکے خلاف کارروائی کی ہے ۔انہوںنے کہاکہ افغانستان کا بارڈر21سو کلو میٹر سے زیادہ ہے جس کی نگرنی ایف سی کرتی ہے اس کے علاوہ ایف سی مختلف جگہوں پر بھی امن وامان کو بھی بحال رکھتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ایک بات واضح کرنا چاہتاہوں جو افراد لاپتہ ہوتے ہیں اس کے بارے میں ایف سی کو کچھ معلوم نہیں ہوتا ۔میں کئی بار پہلے کہہ چکا ہوں کہ جو بھی افراد کسی بھی کیس میں ملوث ہوتے ہیں انکو جب گرفتار کیا جاتاہے تو اس کو عدالت میں پیش کیاجائے ۔انہوںنے کہاکہ اس وقت ایف سی کے 45سکول موجود ہے جس میں بچے پڑ رہے ہیں 7کالج ہیں 50سے زیادہ میڈیکل سینٹر ہے جس میں ایف سی اپنا اہم رول ادا کر رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان سے متعلق اب تک صرف دو
ناراض بلوچوں سے بات چیت کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ، تفصیلات بتانا قبل ازوقت ہے،چودھری نثار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
گھر بیٹھے شناختی کارڈ پر تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کا طریقہ
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی



















































