بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

استنبول سے لاہور کی پرواز میں مسافر کا انتقال

datetime 29  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول (این این آئی)استنبول سے لاہور کی پرواز میں مسافر کا انتقال ہو جانے کے باعث طیارے نے باکو میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فلائٹ ٹی کے 714 کو آج صبح 4 بج کر 35 منٹ پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اترنا تھا تاہم آذربائیجان کی فضائی حدود میں ایک مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی۔پائلٹ نے باکو ایئر ٹریفک کنٹرول سے میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی اور اجازت ملنے پر ایئر بس اے 330 طیارے نے باکو ایئر پورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

باکو ایئر پورٹ پر مسافر کا فوری طبی معائنہ کیا گیا تاہم اس وقت تک مسافر انتقال کر چکا تھا۔میڈیکل ٹیم نے مسافر کی موت کی تصدیق کی اور ضابطے کی کارروائی کے بعد میت ایئر لائن انتظامیہ کے حوالے کی۔بعدازاں طیارہ تقریباً ڈھائی گھنٹے بعد باکو سے لاہور کے لیے روانہ ہوا اور لاہور میں تاخیر سے پہنچنے پر فلائٹ ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر سے استنبول روانہ ہوسکی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…