جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

رقیاتی منصوبوں پربلا جواز تنقید کا جواب ملکی ترقی کی رفتار مزیدبڑھا کر دیں گے ،وزیراعظم نواز شریف

datetime 10  اکتوبر‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپوزیشن کی تنقید کا بھر پور جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنقید کرنے والے سوچ سمجھ کر بات کیا کریں، بلا جواز تنقید کے نتیجہ میں ہمارا جواب ملکی ترقی کی رفتار مزیدبڑھا کر دیں گے ،کچھ لوگ کہتے ہیں کہ میٹرو بس نہیں،بلکہ تعلیم چاہیے،ہم کہتے ٹرانسپورٹ اور تعلیم دونوں کی اپنی اہمیت ہے ،کیا عوام کو با عزت سواری نہ دی جائے ،سیاسی مخالفین میٹرو بس پر تنقید کر رہے ہیں لیکن ہم میٹرو ٹرین لے کر آرہے ہیں جس پر پاکستان کے عوام فخر کر سکیں گے،حکومت نے بڑے تین منصوبوں میں 110ارب روپے کی خطیر رقم کی بچت کر کے تاریخ میں نئی روایت قائم کی ہے ،ہم نے سیاسی رسک لے کرتحر یک انصاف کے مطالبے پر جوڈیشل کمیشن بنا یا جس نے دھاندلی کے تمام الزامات کو مستر دکر دیا میں کہہ چکا تھا کہ اگر جوڈیشل کمیشن کا ہمارے خلاف فیصلہ آیا تو میں سٹپ ڈاؤن کر جاؤں گا لیکن دھرنے والوں کے خلاف تو بھرپور فیصلہ آیا لیکن ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگی،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ٹیم اور ان کے پروگرام قابل ستائش ہے ، پنجاب کی طرح کے کام باقی صوبوں خاص طو رپر پشاور میں بھی دیکھنا چاہتا ہوں جہاں جتنا جلدی ہوسکے نیا پاکستان بننا چاہیے ،پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہر معاملے پر اتفاق رائے پیدا کیا گیا لیکن ایک پارٹی تلی ہوئی ہے کہ حکومت کی کسی بھی مثبت چیز میں شامل نہیں ہونا بلکہ دھرنوں ،توڑ پھوڑ او رمیں نہ مانوں والی سیاست کرنی ہے،وہ ہر چیز کو سیاست جبکہ ہم ہر چیز کو پاکستان کی خوشحالی کی نظر سے سوچتے ہیں ہم میں اور ان میں یہی فرق ہے ،اگر خلو ص نیت سے عوام کی خدمت کریں تو عوام آپ کو دو تین چار نہیں بلکہ دس بار حکومتیں دینے کو تیار ہیں،کسان روزی پر لات مارنے والوں سے ضرور سوال کریں،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو سیاست کی نذرنہیں ہوناچاہیے‘،دسمبر2018 تک بجلی کے 36سو میگاواٹ سمیت دیگر منصوبے مکمل ہوجائیں گے،بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل مذاکرات سے حل کر نا چاہتے ہیں ۔وہ گزشتہ روز گورنر ہاؤس لاہور میں اورنج لائن ٹرین منصوبے پر بریفنگ اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ اس موقع پر گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل ،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عرفان الٰہی ، کمشنر لاہور ڈویژن عبد اﷲ خان سنبل ،ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ ، خواجہ احمد حسان ،روحیل اصغر سمیت اعلیٰ افسران بھی موجودتھے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کی اپنی اہمیت جس پر پورا کام ہو رہا ہے اسی طرح ٹرانسپورٹ کا اپنا مقام ہے کیا غریب لوگوں کو سستی ٹرانسپورٹ نہیں چاہیے ۔ کیا ان کو با عزت قسم کی سواری نہیں چاہیے ۔ یہاں ایک رواج بنا ہوا تھا کہ لوگ بسوں پر لٹکتے ہوتے تھے اور سکول جانے والے بچے بسوں کے پیچھے لٹکے ہوئے ہوتے تھے اور حادثات بھی ہیں لیکن ہم نے اس صورتحال کو بدلا ہے او رایک نیا کلچر پیدا ہوا ہے جس کی وجہ سے عوام کو باعزت سواری میسر آئی ہے ۔ ہم نے تعلیم پر خرچ ک



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…