پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کپل شرما بھارت کے مہنگے ترین میزبان بن گئے ہیں

datetime 24  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)مشہور بھارتی کامیڈین کپل شرما تمام میزبانوں کو پیچھے چھوڑ کر مہنگے ترین میزبان بن گئے۔کپل شرما نے 2013 میں” کامیڈی نائٹس ود کپل’ سے اپنے شو کاآغاز کیا جس کے بعد وہ 2016 سے 2023 تک”دی کپل شرما شو” سے عوام کی توجہ حاصل کرتے رہے۔اس کامیڈی پروگرام میں بالی وڈ کے ستارے اپنی فلموں کی پروموشن کیلئیآتے ہیں جہاں ان سے مزاحیہ گپ شپ کے ساتھ کچھ کھیل بھی کھیلے جاتے ہیں۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہیکہ کپل شرما بھارت کے مہنگے ترین میزبان بن گئے ہیں جو فی قسط کروڑوں روپے کماتے ہیں۔

منی کنٹرول کے مطابق کپل شرما شو کا فی قسط 5 کروڑ معاوضہ لیتے ہیں، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ ان کی کلآمدنی بھی 300 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کپل شرما ممبئی کے علاقے اندھیری میں 15 کروڑ کے فلیٹ میں رہتے ہیں، ان کی ملکیت میں 25 کروڑ کا فارم ہاؤس بھی ہے، اس کے علاوہ وینٹی وین سمیت 5.5 کروڑ کی 3 مہنگی گاڑیاں بھی کامیڈین کے زیر استعمال ہیں۔دوسری جانب کامیڈین سنیل گروور شو سے فی قسط 25 لاکھ روپے کماتے ہیں۔واضح رہے کہ کپل شرما نے نیٹ فلیکس کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے جہاں وہ ‘ دی گریٹ انڈین کپل شو’ کے نام سے لوگوں کو ہنسا رہے ہیں۔



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…