بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈتشکیل دینے کا حکم دےدیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے رینجرز کے پاس قید سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر عاصم کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈتشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے اور یہ بھی ہدایت کی ہے کہ میڈیکل بورڈکو چوبیس گھنٹوں میں ڈاکٹر عاصم تک رسائی بھی دی جائے ۔ عدالت نے یہ حکم وفاقی حکومت کو جاری کیا ہے ۔ جسٹس سرمد جلال عثمانی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جمعرات کے روز آرڈر جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ طبی معائنے کے بعد پتہ چل جائے گا کہ ڈاکٹر عاصم کا اصل مسئلہ کیا ہے کسی کو بھی طبی سہولیات کی فراہمی سے نہیں روکا جاسکتا ۔ عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے اہلخانہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کو عارضہ قلب لاحق ہے اور بھی مسائل ہیں انہیں ہسپتال سے رینجرز نے اپنے پاس منتقل کرالیا تھا ہم چاہتے ہیں کہ ان کا طبی معائنہ کرایا جائے اوراس حوالے سے میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دیا جائے اس پر عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا ہے اور ساتھ یہ بھی ہدایت کی ہے کہ چوبیس گھنٹوں میں اس میڈیکل بورڈ کو ڈاکٹر عاصم تک رسائی دی جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…