بدھ‬‮ ، 18 فروری‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات نے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

datetime 14  اگست‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)16 اگست کومون سون کا نیا مشرقی سلسلہ سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ سسٹم کے زیر اثر شہر میں آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی درمیانی و تیز بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون کے نئے سسٹم کے حوالے سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق مون سون کا نیا سلسلہ 16اگست سے مشرقی سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

اس کے زیر اثر 16 سے 19 اگست کے دوران کراچی میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔16 سے 19 اگست کے دوران میرپورخاص،عمرکوٹ،سانگھڑ،جامشورو،دادو،ٹھٹھ،بدین اورضلع سجاول میں آندھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش جبکہ 16سے19اگست کے دوران گھوٹکی، سکھر،خیرپور،کشمور،جیکب آباد،شکارپور،لاڑکانہ سمیت دیگراضلاع میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کوشہرکا مطلع اگلے 2روزکے دوران کراچی کا موسم زیادہ ترابرآلود اورہلکی بارش وبونداباندی کا امکان ہے۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…