اوکاڑہ(نیوزڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الزام عائدکیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف ملک کے کرپٹ ترین آدمی ہیں، ان سے تو آصف زرداری بہتر تھے،میاں صاحب حافظ آباد کا جلسہ دیکھ کر ڈر گئے اور خوف میں آ کر کسان پیکیج دیدیا، نندی پور میں ڈاکہ مارا گیا اور پراجیکٹ کو 22 ارب کی بجائے 84 ارب تک پہنچا دیا اور وہ بھی پانچ دن بعد بند ہو گیا،قوم پیسے اور تگڑی فوج سے نہیں بلکہ انصاف ملنے سے اوپر جاتی ہے،لوڈشیڈنگ اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، نوجوانو!آپ کو اپنے حقوق کی جنگ لڑنی ہے اور میری ٹیم بننا ہے،مجھے پتہ ہے کہ آپ کو نوکریوں کوفکر ہے ہم حکومت میں آکر اپ کو برسرروزگارکریں گے،حکومت نے بوجھ کر پولیس میں ’گلو’بھرتی کیے ہوئے ہیں ہم نے خیبرپختونخوا سے 5 ہزار پولیس اہلکاروں کو اس لیے نکالا ہے کہ وہ کرپٹ تھے ، ہم 11 اکتوبر کو لاہور میں جیتیں گے اور اوکاڑہ میں تگڑا مقابلہ کرینگے،ازشریف نے1994سے 1997میں 470 روپے ٹیکس دیا ،موجودہ حالات میں قوم کو 2 میٹرو بسوں کی ضرورت تھی یا اسکولوں کی؟ شہبازشریف دانش اسکول بنارہے ہیں لیکن دانش اسکول نہ بناتے تو21ہزار اسکولوں کی دیواریں اور ٹوائلٹس بن جاتے،ڈیزل پر 50 فیصد جی ایس ٹی لگادیا گیا ،کبھی اتنا مہنگا نہیں کیا گیایورپ اور برطانیہ میں انصاف کا نظام ہے ، اس لیے وہاں خوشحالی ہے،میں ایک تحریک کی تیاری کررہاہوں جو ہمیں عظیم قوم بنائےگی۔بدھ کو اوکاڑہ کے حلقہ این اے 144میں 11 اکتوبر کو ضمنی انتخاب کے سلسلے میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاکہ مجھے فخر ہے کہ میں نے پاکستانی قوم کو نئی سوچ دی، میں نے قوم کو ایک آزاد قوم بنانے کی کوشش کی اور قوم کے جاگنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں،میں وزیراعظم بنوں یا نہ بنوں لیکن میں اللہ سے کہہ سکوں گا کہ میں نے لوگوں کو شعوردیا،انہوں نے کہاکہ قوم پیسے اور تگڑی فوج سے نہیں بلکہ انصاف ملنے سے اوپر جاتی ہے، کفر کا نظام چل سکتا ہے لیکن ظلم اور ناانصافی کا نہیں چل سکتا، ہمارا وزیراعظم آئی ایم ایف سے قرضے مانگتا ہے، حکمرانوں نے بھیک مانگ مانگ کر ہر پاکستانی کو مقروض کر دیا۔ عمران خان نے کہا مغرب اور پاکستان میں انصاف کے نظام کا فرق ہے، مغرب میں لوگوں کو انصاف ملتا ہے لیکن پاکستان میں امیر اور غریب کا فرق ہے،ملک میں طاقت ور ہر ناجائز کام کر سکتا ہے، انہوں نے کہا میاں صاحب حافظ آباد کا جلسہ دیکھ کر ڈر گئے اور خوف میں آ کر کسان پیکیج دیدیا، عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان کرپٹ ترین آدمی ہیں کیونکہ آپ نے منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کی ہے۔ میاں صاحب آپ سے تو آصف زرداری بہتر ہے جس نے 480 ارب کا سرکلر ڈیٹ چھوڑا
نوازشریف بہتر ہیں یا آصف زرداری ،عمران خان نے دل کی بات کہہ دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
گھر بیٹھے شناختی کارڈ پر تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کا طریقہ
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا



















































