ہفتہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2026 

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑے اضافے کا امکان

datetime 31  جولائی  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی گئی، ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخ مزید بڑھانے کی تیاریاں کرلی گئی، سرکاری ڈسکوز کے صارفین کے لیے مہنگی بجلی مذید مہنگی ہوگی، بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست دائر کردی، جس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جون کی فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مدمیں مانگا گیا ہے۔

نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر آج سماعت کرے گی، سی پی پی اے کی جانب سے نظرثانی ترمیمی درخواست نیپرا میں دوبارہ درخواست دائر کی گئی تھی۔اضافہ ماہ جون کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، پہلی درخواست میں 2 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا لیکن اب درخواست میں در وبدل کرکے اضافہ 2 روپے 63 پیسے کر دیا گیا۔ڈسکوز صارفین کے لیے اضافے پر فیصلہ نیپرااتھارٹی سماعت کے بعد کرے گی۔درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ پانی سے 35.13 فی صد، مقامی کوئلے سے 11.06 فی صد ، فرنس آئل سے 1.95 فی صد اور مقامی گیس سے 8.66 فی صد بجلی پیدا کی گئی۔درآمدی ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی 18.10 فی صد جبکہ جوہری ایندھن سے 14.85 فی صد بجلی پیدا کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…