کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی پولیس نے رینجرز اہلکاروں کے خلاف اخبارات میں اشتہارات دے دیئے جس میں 6 نامعلوم اہلکاروں پر شہریوں کو اغوا اور ان پر تشدد کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی پولیس کی جانب سے اخبارات میں رینجرز کے خلاف اشتہار دیئے گئے ہیں جس میں رینجرز کے 6 نامعلوم اہلکاروں پر لوگوں کو غائب کرنے اور ان پر تشدد کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جب کہ اشتہارات میں عوام سے ان نامعلوم اہلکاروں کے حوالے سے ڈی ایس پی اورنگی ٹاؤن اور ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن کو اطلاع کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے اشتہارات میں فواد، احسان اللہ، سید طاہر، ابرار احمد، حیدر علی اور نادر شاہ کو لاپتا ظاہر کیا گیا ہے۔دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی اورنگی ٹاؤن فخر السلام کو معطل کرکے ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ صوبائی وزیر وزیر داخلہ نے ڈی ا?ئی جی ثنااللہ عباسی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے جو 3 دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
کراچی پولیس نے رینجرز کیخلاف اخبارات میں اشتہارات دے دیئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
عوام ہوشیار! یہ مشہور اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں، الرٹ جاری
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
،تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائوں کا پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان
-
ہاسٹل میں قیام پذیر 4 طالبات کو سانپ نے ڈس لیا
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 3 ہفتوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
وسیم عباس نے صبا حمید سے 29 سال بعد طلاق کی وجہ بتا دی
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف



















































