لاہور(آن لائن)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے122میں ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی پر مسلم لیگ(ن) کے امیدوار ایاز صادق اور تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان نے تحریری جواب ریٹرننگ آفسر کے پاس جمع کرادیا ہے۔منگل کے روز لیگی امید وار ایاز صادق نے اپنے تحریری جواب میں کہا ہے کہ این اے 122 میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی ہے ،ضابطہ اخلاق پر من وعن عمل کیا جارہا ہے ،حلقہ میں کارکن اپنی مرضی سے بڑے بڑے بینرز لگا رہے ہیں جس کو منع نہیں کیا جا سکتا،الیکشن کمیشن کی ہدایت پر حکام بڑے بڑے بینرز اتار رہے ہیں،حلقے میں مختلف جلسوں اور ریلیوں میں خطاب کے دوران اپنے کارکنوں کو بڑے بڑے بینرز لگانے سے منع کیا ہے ہماری کوشش ہے کہ کارکن الیکشن کمیشن کے جاری کئے گئے ضابطہ اخلاق کی من وعن عمل کریں،ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کے مطابق15 لاکھ روپے تک ہی اخراجات خرچ کئے جائیں گے ،ضمنی الیکشن کے بعدخرچ کی گئی رقم کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں گے ۔ادھر تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے ریٹرننگ آفیسر کے آفس میں جواب داخل کراتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع ہونے والا ہے ،بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے لگائے گئے بینرز میرے کھاتے میں نہ ڈالیں جائیں،کارکن مجھ سے پیار و محبت کرتے ہیں اس لئے بینرز لگا رہے ہیں ان کو منع نہیں کر سکتا،بلدیاتی انتخابات کی مہم کو میری مہم نہ سمجھا جائے ،الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی ،میرے خلاف جھوٹ پرمبنی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔اس موقع پر ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ دونوں فریقین کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب کا تفصیلی جائزہ لیا جائیگا جس کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کریں گے۔
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ‘ایاز صادق اور علیم خان نے جواب جمع کرا دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘
-
پروٹیکٹیڈ صارفین کی سبسڈی ختم کرنے کی تجویز نا منظور
-
ملک بھر میں عیدالاضحی پر گیس فراہمی کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
بھانجی سے زیادتی مقدمے میں نامزد ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
-
جسپریت بمراہ نے ٹی 20 کی تاریخ کا ناپسندیدہ اور منفرد ریکارڈ بنا لیا
-
کیا تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات 15 جون سے ہوں گی؟ طلبا کے لئے نئی خبر آگئی
-
ثاقب چدھڑ نے مومنہ اقبال کو کیا کچھ دیا؟ ارشاد بھٹی کا بڑا دعویٰ
-
ماہانہ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیو آر کوڈ کے ذریعے سبسڈی کیسے حاصل کریں؟ طریقہ...
-
امریکا اور ایران کے درمیان نئی تجاویز پر اتفاق ہوگیا، واشنگٹن ٹائمز
-
نجی ہسپتال سے 18 سالہ نرس کی لاش برآمد
-
بھارت میں رواں ماہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں چوتھی بار اضافہ کردیاگیا
-
پاکستان بھر سے اندرون اور بیرونِ ملک کی 83 پروازیں منسوخ، وجہ سامنے آگئی
-
غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے کی خواہش، درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ
-
فریج کے بغیر قربانی کا گوشت محفوظ رکھنے کا زبردست طریقہ



















































