کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے ہسپتالوں میں چھاپے مارکر بلوچستان میں سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزم اورافغانستان سے تعلق رکھنے وا لے زخمی ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ کراچی کے مختلف اسپتالوں میں سنگین جرائم میں ملوث زخمی ملزمان کے زیرعلاج ہونے کی اطلاعات پرسیکیورٹی اداروں نے اسپتالوں پرچھاپے مارے ہیں۔ہفتے کی رات اسٹیڈیم روڈ پرواقع نجی اسپتال میں سیکیورٹی اداروں اورپولیس نے چھاپا مارکر رسول بخش نامی ملزم کوگرفتارکرلیا، ملزم بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ اوراغوا برائیتاوان کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم رسول بخش حساس ادارے کے دو اہلکاروں کے قتل کے علاوہ سیکیورٹی اداروں کے کیمپوں پر حملوں میں بھی ملوث ہے۔ ہفتے کی رات ہی انسداد دہشت گردی سیل نے ڈیفنس میں واقع نجی اسپتال میں چھاپا مار کر افغانستان سے تعلق رکھنے والے دو افراد کر گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کے چہروں پر زخموں کے نشانات ہیں اور انھیں اسپتال کی تیسری منزل پر خواتین کے وارڈ میں رکھا گیا تھا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے سے بھی پوچھ گچھ چل رہی ہے، اس کے علاوہ دو روز قبل کراچی کے علاقے دھوراجی میں سی ٹی ڈی نے نجی اسپتال میں چھاپا مار کرچار دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔
بلوچستان میں سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث زیرعلاج ملزمان کراچی کے ہسپتالوں سے گرفتار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول کتنے روپے سستا ہوگا؟ وزیراعظم نے عوام کو خوشخبری سنا دی
-
ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)
-
این ڈی ایم اے کا ممکنہ شدید گرمی کے پیش نظر الرٹ جاری
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں، وزیراعظم کا آج قوم سے خطاب متوقع
-
تیل اور گیس کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
پانچ مرلہ کے گھر پر سنگل فیز میٹر لگانے پر پابندی عائد
-
امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی، سعودی عرب کا اہم بیان سامنے آگیا
-
جائیداد رکھنے، خرید و فروخت کرنے والوں پر بڑی شرط عائد کرنے کی تیاری
-
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
9 اور 10 اپریل کو مقامی چھٹی کا اعلان
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 100روپے تک کمی کا امکان،وزیراعظم کا قوم سے خطاب متوقع
-
ایران جنگ بندی کیلئے امریکا نے پاکستان پر دبا ڈالا، ٹرمپ 21 مارچ سے جنگ بندی کے خواہاں تھے،برطانوی ا...
-
آج رات ایک پوری تہذیب صفحہ ہستی سے مٹ جائے گی، ٹرمپ
-
ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کے بعد ایران کے وزیر خارجہ کا بیان اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کر دیا



















































