پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

سپریم کورٹ نے این اے 154 پر ضمنی الیکشن روکنے کا حکم دے دیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حقے این اے 154 لودھراں میں ضمنی الیکشن سے متعلق الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے اس حلقے میں ضمنی الیکشن روکنے کا حکم جاری کردیا ہے.صدیق بلوچ بطور آزاد امیدوار 2013 میں ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین کو شکست دے کر اس حلقے سے کامیاب قرار پائے تھے،جنھوں نے بعد میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی تھی.بعد ازاں جہانگیر ترین نے اپنی پٹیشن میں صدیق بلوچ پر جعلی ڈگری اور پولنگ کے دوران دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا۔26 اگست کو الیکشن ٹریبونل نے این اے 154 کے نتائج کو کالعدم قرار دے کر اس حلقے سے کامیاب ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار صدیق بلوچ کو نااہل قرار دیا تھا.بعد ازاں ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف صدیق بلوچ نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی.مذکورہ پٹیشن کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر این اے 154 میں ضمنی الیکشن کو روکنے کا حکم جاری کردیا، جس کے بعد صدیق بلوچ کی اسمبلی رکنیت بھی بحال ہوگئی.بعد ازاں کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی.واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 154 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 11 اکتوبر کو ہونی تھی.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…