اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے چیف آف آرمی اسٹاف کی مدت ملازمت میں رسمی طور پر ایک سال کااضافہ کرتے ہوئے اسے3 سال سے 4 سال کرنے کی تجویزکے بارے میں حال ہی میں سرگرمی سے غوروخوص کیاہے اوراس سلسلے میں بلاواسطہ تجاویزمتعلقہ دفاترکو بھجوائی گئی ہیں۔وزیراعظم نوازشریف کے آفس کے قریبی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پرکہاکہ یہ تجویزغیررسمی طور پر اعلیٰ فوجی حکام کے سامنے رکھی گئی تھی جس پر موجودہ فوجی قیادت نے مشورہ دیاکہ حکومت اس تجویز پرعملدرآمد نومبر2016 میں آنیوالے نئے آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھا کرکرے۔ذرائع نے دعویٰ کیاکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وفاقی حکومت کوموثر انداز میں آگاہ کر دیاہے کہ وہ اپنے عہدے کی مدت میں توسیع نہیں چاہتے۔آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کولیکرمیڈیا میں کئی افواہیں زیرگردش ہیں۔ آرمی چیف کی ملازمت میںتوسیع کی روایت جنرل پرویزمشرف نے ڈالی تھی جنھوں نے خودکو 2001سے2008تک توسیع دی۔جنرل اشفاق پرویزکیانی کی مدت میں بھی توسیع کی گئی۔یہ معاملہ عوامی بحث کا بھی حصہ رہا ہے جبکہ معاشرے کے کئی حصوں نے اس تجویزکی حمایت بھی کی ہے تاہم دفاعی ماہرین کو یقین ہے کہ جنرل راحیل شریف ملک کودرپیش مسائل پرتوجہ مرکوز کیے ہوئے ایک تاریخی مثال قائم کررہے ہیں اور بظاہر وہ ایسی کوئی مثال قائم کرنے میں دلچسپی رکھنا پسندنہیں کرینگے جسے اداروں کی مضبوطی کیلئے غیرصحتمندانہ قراردیا جائے۔جنرل راحیل کودہشت گردوں کیخلاف شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب شروع کرنے اور سول حکومت کیساتھ بہترین تعلقات قائم کرنے کی وجہ سے عوامی حلقوں میں قدرکی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔کراچی میں آپریشن اور امن کی بحالی کاکریڈٹ بھی انھیں ہی دیاجاتا ہے۔انھوں نے فوج کے اندرخوداحتسابی کا نظام قائم کیا اور وہ اپنے پیشروو¿ں کیلئے اعلیٰ روایات چھوڑکرجائیں گے
حکومت کا آرمی چیف کی مدت 4 سال کرنے پر غور ؛ تجاویز فوجی قیادت کو ارسال
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
عوام ہوشیار! یہ مشہور اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں، الرٹ جاری
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
،تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائوں کا پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ہاسٹل میں قیام پذیر 4 طالبات کو سانپ نے ڈس لیا
-
ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 3 ہفتوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
وسیم عباس نے صبا حمید سے 29 سال بعد طلاق کی وجہ بتا دی
-
لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف



















































