منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

الیکشن کمیشن کا ضمنی انتخابات میں فوج تعینات کرنے کا حکم

datetime 28  ستمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 122، این اے 154، پی پی 147 لاہور اور پی پی 16 اٹک کے ضمنی الیکشن میں فوج کی تعیناتی کا حکم دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ این اے 122 اور 154 کے ضمنی انتخابات میں رینجرز بھی تعینات ہو گی۔ ضمنی انتخابات کے دوران پی پی 16 اٹک اور پی ہی 147 لاہور میں بھی فوج اور رینجرز کے دستے تعینات ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لئے وزارت دفاع کو خط لکھ دیا ۔ تحریک انصاف کی طرف سے این اے 122 میں فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ این اے 122، 154 اور پی پی 147 میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم الیکشن ٹربیونل نے دیا تھا۔این اے 122 میں مسلم لیگ (ن) کے سردار ایاز صادق اور تحریک انصاف کے عبدالعلیم خان، این اے 154 میں مسلم لیگ (ن) کے عمیر بلوچ اور تحریک انصاف کے جہانگیر ترین جبکہ پی پی 147 میں مسلم لیگ (ن) کے محسن لطیف اور تحریک انصاف کے شعیب صدیقی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…