ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو 11 اکتوبر کو عوامی عدالت میں شکست دیں گے، عمران خان

datetime 20  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پا کستا ن تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ دھاندلی کر کے عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو 11 اکتوبر کو عوامی عدالت میں شکست دیں گے اور ایماندار لوگوں کو آگے لائیں گے ۔ عوام ملک کو سنوارنے والوں کو منتخب کریں ۔ ۔ اتوار کے روز لاہور میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں این اے 122 سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے 24 کونسلرز امیدواران نے شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران عمران خان نے این اے 122 کی انتخابی مہم کے حوالے سے کونسلرز سے بریفنگ لی، چودھری سرور ، علیم خان ، میاں اسلم اقبال ، شعیب صدیقی سمیت دیگر سینیئر رہنماﺅں نے بھی اجلاس میں شرکت کی ا س موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں نوجوانوں اور ایماندار لوگوں کو جگہ دیں گے اور آگے لائیں گے جبکہ دھاندلی کرنے والے اور مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو 11 اکتوبر کے روز عوامی عدالت میں ایک مرتبہ پھر شکست دیں گے اور ثابت کریں گے کہ 2013 کے انتخابات دھاندلی شدہ تھے جس میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ مارا گیا ۔ عمران خان نے این اے 122 کی انتخابی مہم کا جائزہ لیا اور تمام کونسلرز امیدواران کو ہدایت کی کہ ماضی کی غلطیوں کو دوبارہ نہ دہراہیں اور کی گئی غلطیوں سے سبق سیکھیں اور عوامی مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کریں جبکہ این اے 122 کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو شکست دے کر ثابت کرنا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے 2013 کے انتخابات میں تحریک انصاف سے عوامی مینڈیٹ چوری کیا اور دھاندلی سے حکومت بنائی ۔ دوسری طرف سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ این اے 122 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے انتخابی مہم میں مصروف ہوں اور ایک مرتبہ پھر انتخاب جیت کر قومی اسمبلی میں جاﺅں گا ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نیب کے بارے میں کچھ علم نہیں کہ ہو کیا کر رہی ہے ضمنی انتخاب کی مہم چلا رہا ہوں ۔نیب کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…