ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

کراچی میں سورج پھر آگ برسانے لگا، ایمرجنسی نافذ،شہریوں کو بلاوجہ گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت

datetime 19  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شہر قائد کو ایک مرتبہ پھر شدید گرمی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ گرمی کی وجہ سے متاثرین کو بروقت طبی امداد پہنچانے کے لئے محکمہ صحت نے شہر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے اثرات زائل کرنے کے لئے لوگ پانی اور دیگر ٹھنڈے مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور کسی ضرورت کے بغیر گھر سے باہرنہ نکلیں۔ڈی جی محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا ہے کہ اس وقت ہوا کا کم دباو¿ بحیرہ عرب میں موجود ہے، جس کی وجہ سے شہر میں سمندری ہوائیں بند ہیں، علاقے کو سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں کی گرم ہواو¿ں نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ شدید گرمی کی لہر اتوار اور پیر کو بھی جاری رہے گی تاہم پیر کی رات سے درجہ حرارت معمول پر آجائے گا۔واضح رہے کہ جون میں کراچی میں شدید گرمی کے نتیجے میں 18سو سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…