ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

سلمان لاشاری قتل؛ ایس ایس پی اپنے ملزم بیٹے سلمان ابڑو کو لے کر فرار

datetime 19  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن ) ایس ایس پی غلام سرور، سلمان لاشاری کے قتل کے الزام میں گرفتار اپنے بیٹے سلمان ابڑو کو پیٹی بند بھائیوں کی جانب سے وی آئی پی پروٹوکول دلوانے کے بعد بیٹے کو سرکاری موبائل میں لے کر فرار ہو گئے۔ مےڈےا رپورٹس کے مطابق پولیس نے سلمان لاشاری کے قتل کے ملزم سلمان ابڑو کو عدالت میں پیشی کے بعد پہلے وی آئی پی پروٹوکول دیا اور پھر پولیس موبائل میں بٹھا کر پیزا کھلایا گیا۔سلمان ابڑو کے ساتھ پیشی پر عدالت آئے قتل کے دیگر ملزمان کی جانب سے پولیس اہلکاروں کی جانب سے دوہرے معیار پر احتجاج کیا گیا اور کہا گیا کہ سلمان ابڑو بھی ہماری طرح ملزم ہے لیکن اسے وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا تاہم لاک اپ افسر نے دیگر ملزمان کی جانب سے سلمان ابڑو کو پروٹوکول سے متعلق اظہار لاتعلقی کیا۔سلمان ابڑو کو پہلے سرکاری پولیس موبائل نمبر جی پی 9159 میں بٹھا کر پیزا کھلایا گیا اور پھر ایس ایس پی غلام سرور ابڑو اپنے ملزم بیٹے کو سرکاری موبائل میں لے کر فرار ہو گیا۔واضح رہے کہ سلمان ابڑو پر الزام ہے کہ اس نے 9 مئی 2014 کو درخشاں تھانے کی حدود خیابان شمشیر میں بنگلے کے اندر فائرنگ کر کے سلیمان لاشاری کو قتل کر دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…