پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

خیبرایجنسی، شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائیاں، اہم کمانڈر سمیت 28 دہشت گردہلاک ، 4 ٹھکانے تباہ

datetime 19  ستمبر‬‮  2015 |

خیبرایجنسی / شمالی وزیرستان(آن لائن) خیبرایجنسی اور شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے جیٹ طیاروں کے ذریعے فضائی کارروائیاں کرتے ہوئے اہم کمانڈر سمیت 28 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا اور 4 ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے ۔ تفصلات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کے درمیانی شب میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر خیبرایجنسی اور شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں ان کی کمین گاہوں پر جیٹ طیاروں کے ذریعے فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں 28 دہشت گردوں کے ہلاک اور متدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے چار محفوظ ٹھکانیں بھی تباہ کر دیئے گئے ۔ فضائی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان کے ایک اہم کمانڈر کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں ۔خیبرایجنسی کے علاقے وادی تیرہ کے مختلف مقامات پر سیکورٹی فورسز نے فضائی کارروائیوں میں 18 دہشت گرد ہلاک کئے جبکہ شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں بھی مختلف مقامات پر فضائی کارروائیاں کی گئی جہاں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔ فضائی حملے کے بعد کچھ دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی نعشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔ سیکورٹی فورسز کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور لشکر اسلام سے تھا جبکہ گزشتہ دو روز کے دوران 45 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…