ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

سندھ میں ایک اور کرپشن سکینڈل ، ای سی ایل کا کالا دھندہ ، کرپشن اور دہشتگردی کا ساتھ بے نقاب

datetime 17  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نجی ٹی کے پروگرام میں سندھ میں کرپشن کی ایک اور بھیانک داستان کا ذکر کیا گیا جس میں تبایا گیا کہ تھرکول میں پانی کے 3 منصوبوں کی لاگت 12ارب 92 کروڑ روپے سے بڑھ کر 42 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔ان منصوبوں کو فزیبلٹی رپورٹ کے بغیر شروع کیا گیا اور اب ان کی لاگت میں من مانا اضافہ کیا جا رہا ہے اور ان منصوبوں کے ٹھیکے بھی من پسند لوگوں کو دیئے گئے ہیں۔ منصوبوں کا مقصد عام شہریوں تک صاف پانی پہنچانا تھا۔عوام کے پیسوں کو من پسند لوگوں پر نچھاور کیا گیا ، اس کرپشن کے بے نقاب ہونے پر نیب نے کارروائی کیلئے تیاری شروع کر دی ہے۔سندھ میں کوئلوں کو نکالنے کیلئے سندھ میں تین ترقیاتی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں لیکن اس میں نااہلیت جھانکتے ہوئے نظر آ رہی ہے۔صوبائی محکموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کریں اور دیکھیں کہ پیسہ کیسے لگ رہا ہے لیکن اداروں کی نااہلی سے صورتحال یہاں تک پہنچ چکی ہے۔پروگرام میں چودھری نثار خان کی جانب سے ای سی ایل کے کالے نظام کے خاتمے کا بھی ذکر کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ وفاقی وزیر داخلہ نے کمال کام کیا ہے مخالفین کے کالے دھندے ای سی ایل میں ہزاروں معصوم لوگوں کے نام شامل کر دیئے جاتے تھے۔اب ای سی ایل میں نام شامل کرانے کیلئے اداروں کو ٹھوس ثبوت دینے ہوں گے۔ ای سی ایل میں نام شامل ہونے پر لوگ عدالت سے بھی رجوع کر سکیں گے۔شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول کو بھی آسان بنایا جا رہا ہے ، کرپشن کا خاتمہ کیا جا رہا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے۔سانحہ صفورا کے ملزمان سے تفتیش کا بھی زکر کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ سلطان قمر صدیقی جوکہ فشریز سے وابستہ ہے کے براہ راست دہشتگردی میں ملوث پایا گیا ہے ، اب ثابت ہو رہا ہے ملک میں کرپشن اور دہشتگردی کا براہ راست تعلق ہے۔کراچی سے ایک کیمیکل سے وابستہ تاجر شیبا احمد بھی پکڑا گیا ہے کہ جوکہ حاصل کردہ آمدنی دہشتگردوں میں تقسیم کرتا ہے اس مکروہ دھندے کو چھپانے کے لیے پولیس کو رشوت بھی دی جاتی رہی۔ شیبا احمد القاعدہ سمیت دیگر دہشتگرد تنظیموں کو فنڈنگ کر رہا تھا۔ لیپ ٹاپ سے حساس معلومات حاصل کی گئی ہیں۔ایل این جی گیس کی خریداری سے متعلق سکینڈل میں نیب کی تحقیقات فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے ، ایل این جی کی خریداری سے پٹرولیم اور گیس پر انحصار کم ہوگا اس سلسلے میں جلد فیصلہ لوگوں کے سامنے آ جائے گا۔ نیب نے پی ایس او اور سوئی سدرن کا ریکارڈ بھی طلب کرلیاہے۔پروگراممیںعوامی مسئلے نجی سکولوں میں فیسوں کے اضافے کا بھی پہلو بھی اٹھایا گیا کہ نجی سکولوں کو اب عقل کے ناخن لینا ہوں گے اس کے ساتھ حکومت کو بھی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…